Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


U.S announces $185 Million Aid package for Burma


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » World News and Events
U.S announces $185 Million Aid package for Burma
Author Message
Fawad-DigitalOutreachTea
Full PK Member
Full PK Member


Joined: 21 Dec 2007
Posts: 396
Location: Washington DC

U.S announces $185 Million Aid package for Burma

برما امريکی حکومت کی جانب سے 185 ملين ڈالرز کی امداد

فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





برما ميں حاليہ پرتشدد واقعات کے آغاز سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں کی تعداد ميں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوۓ ہيں۔ ان افراد کی بحالی کے ليے عالمی سطح پر جو کاوشيں کی جا رہی ہيں، ان ميں امريکہ سرفہرست ہے۔

اقوام متحدہ کے ليے امريکی سفير نکی ہيلی نے حال ہی ميں برما کی رخائن رياست ميں متاثرہ شہريوں کی بحالی کے ضمن ميں انسانی بنيادوں پر امريکہ کی جانب سے مزيد 185 ملين ڈالرز کی امداد کا اعلان کيا ہے۔

https://usun.state.gov/remarks/8633

نئی امداد میں روہنگیا پناہ گزینوں اور بنگلہ دیش میں ان کے میزبانوں کے لیے 156 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ اس سے اہم ہنگامی خدمات کی فراہمی بشمول تحفظ، ہنگامی پناہ، خوراک، پانی، نکاسی آب، صحت عامہ اور نفسیاتی معاونت میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر سفیر ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو برما اور بنگلہ دیش میں بے گھر افراد، پناہ گزینوں اور ان کے میزبانوں کے لیے تحفظ زندگی میں معاونت فراہم کرنے والا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہونے پر فخر ہے۔ ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس لیے دوسرے ممالک کو بھی اس میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ ہم برما کی حکومت سے کہتے رہیں گے کہ وہ نسلی صفائی کے مرتکبین کو اپنے مظالم پر جوابدہ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے، تشدد کا خاتمہ کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امداد اور میڈیا کو مکمل رسائی دی جائے۔ ہم پناہ گزینوں کی میزبانی اور نگہداشت کے ضمن میں ثابت قدمی سے فیاضی کا مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کی بھرپور ستائش کرتے ہیں

اس اضافی امداد سے راخائن ریاست کے بحران میں امریکی مالی معاونت کا حجم قریباً 389 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بحران اگست 2017 میں شروع ہوا تھا جب برما کی سکیورٹی فورسز نے شمالی راخائن میں روہنگیا دیہاتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم ڈھانا شروع کیے تھے۔ اس وقت بنگلہ دیش قریباً دس لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جن میں بیشتر روہنگیا خواتین اور بچے ہیں جنہوں نے تشدد کے آغاز سے وہاں پناہ لے رکھی ہے۔

اس امريکی امداد کے ذريعے امريکہ بنگلہ ديش اور برما ميں قريب چار لاکھ پناہ گزينوں کو ہنگامی بنيادوں پر خيمے، خوراک، طبی سہوليات، نفسياتی مدد، پانی، صفائ کے انتظامات اور خاندانوں کے درميان رابطوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورت حال سے نبردآزما ہونے اور ضروريات زندگی کی ديگر بنيادی سہولتيں فراہم کر رہا ہے۔

امريکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد خطے ميں متحرک اقوام متحدہ کی مختلف تنظيموں، عالمی اداروں اور غير حکومتی گروہوں کو تعاون فراہم کرنے ميں بھی معاون ثابت ہو گی۔ امريکی حکومت نے تمام فريقین سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کے رخائن صوبے ميں لوگوں سے امداد کی مکمل ترسيل کو يقينی بنائيں۔ علاوہ ازيں امريکہ نے ديگر ممالک اور اداروں پر بھی زور ديا ہے کہ بحران سے متاثر ہونے والے عام شہريوں کے ليے انسانی ہمدردی کی بنياد پر مدد فراہم کريں اور اس ضمن ميں اپنا موثر کردار ادا کريں۔

فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


Tue Oct 16, 2018 12:16 am View user's profile Send private message Send e-mail
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » World News and Events All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer