Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Trump to announce Iran nuclear deal decision Tuesday


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » World News and Events
Trump to announce Iran nuclear deal decision Tuesday
Author Message
Ibn-e-Adam
Senior Member Pakistani
Senior Member Pakistani


Joined: 18 Nov 2017
Posts: 976

Trump to announce Iran nuclear deal decision Tuesday
Watch Video Trump to announce Iran nuclear deal decision Tuesday

Tue May 08, 2018 12:35 pm View user's profile Send private message
Fawad-DigitalOutreachTea
Full PK Member
Full PK Member


Joined: 21 Dec 2007
Posts: 366
Location: Washington DC

Reply with quote


فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے پر وزیرخارجہ پومپئو کا بیان

اب جبکہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے سے نکل گئے ہیں تو اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ایرانی خطرے کے حقیقی، جامع اور پائیدار سدباب کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ایران کو ہمیشہ کے لیے جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ہمارا اپنے یورپی اتحادیوں اور دنیا بھر کے ساتھ مشترکہ مفاد وابستہ ہے۔ تاہم ہماری کوشش محض جوہری خطرے کے سدباب سے کہیں بڑھ کر ہے اور ہم ایرانی بلسٹک میزائل پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کرنے، دنیا بھر میں اس کی جانب سے دہشت گردی کی سرگرمیاں روکنے اور مشرق وسطیٰ و دیگر ممالک میں اس کی خطرناک سرگرمی کے خلاف اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ اس عالمگیر کوشش کے دوران پابندیاں پوری طرح نافذ رہیں گی جن کے ذریعے ایرانی حکومت کو اپنی لاپرواہانہ اور تخریبی سرگرمی کے نتیجے میں سفارتی و معاشی تنہائی کا سامنا ہو گا۔

فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

Thu May 10, 2018 11:17 pm View user's profile Send private message Send e-mail
Fawad-DigitalOutreachTea
Full PK Member
Full PK Member


Joined: 21 Dec 2007
Posts: 366
Location: Washington DC

Reply with quote


فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے ناقابل قبول ایرانی جوہری معاہدے میں امریکی شراکت ختم کرنے کا فیصلہ - حقائق نامہ

ایرانی جوہری معاہدہ ایسے بدترین اور انتہائی یکطرفہ معاملات میں سے ایک تھا جن میں امریکہ نے شرکت کی ۔۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ

برے معاہدے سے امریکہ کا تحفظ: صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ ایران کے ساتھ مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) میں امریکی شرکت ختم کر رہے ہیں اور اس معاہدے کے تحت اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ نافذ کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ جے سی پی او اے میں امریکی شرکت ختم کر رہے ہیں کیونکہ یہ امریکی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔

جے سی پی او اے نے ایرانی حکومت اور اس کے ضرررساں طرزعمل کو تقویت دی۔ یہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی اہلیت نہیں رکھتا اور اس کے ہوتے ایرانی حکومت نے جوہری تحقیق و ترقی جاری رکھی۔

صدر نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ جے سی پی او اے سے متعلقہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا عمل بلاتاخیر شروع کرے۔

دوبارہ نافذ ہونے والی پابندیاں ایرانی معیشت کے اہم شعبہ جات جیسا کہ توانائی، پیٹروکیمیکل اور مالیات کو ہدف بنائیں گی۔

ایران میں کاروبار کرنے والوں کو اپنی سرگرمیاں لپیٹنے یا لوگوں کو ایران کے ساتھ کاروبار ختم کرنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔

جو لوگ مخصوص مدت کے بعد ایران کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کے خاتمے میں ناکام رہیں گے انہیں سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جے سے پی او اے سے امریکی دستبرداری سے ایرانی حکومت پر اپنی ضرررساں سرگرمیاں ختم کرنے کے لیے دباؤ آئے گا اور اس امر کی ضمانت ملے گی کہ ایران کی منفی سرگرمیاں اب اکارت جائیں گی۔ نتیجتاً ایران اور اس کے علاقائی آلہ کاروں کو انتباہ ملے گا۔ اس اقدام سے عالمگیر مالیات کو غیرقانونی دہشت گردانہ اور جوہری سرگرمیوں میں استعمال ہونے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

ایرانی بدنیتی اور برے افعال: ایران نے جے سی پی او اے کے سلسلے میں بدنیتی سے مذاکرات کیے اور اس معاہدے سے ایرانی حکومت کو بہت تھوڑے کے بدلے میں بہت زیادہ ملا۔

حال ہی میں اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ انٹیلی جنس سے ماضی میں ایران کی طرف سے جوہری ہتھیار بنانے کی بابت خفیہ کوششوں بارے نمایاں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان کوششوں کی بابت ایران نے سالہا سال تک جھوٹ بولا ۔

ان معلومات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایرانی حکومت نے جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمی تسلیم نہیں کی اور بدنیتی سے جے سی پی او اے میں شمولیت اختیار کی۔

جے سی پی او اے ایرانی میزائل پروگرام سے نمٹنے میں ناکام رہا اور اس میں معائنے اور تصدیق کا خاطرخواہ طریق کار شامل نہیں تھا۔

جے سی پی او اے نے احمقانہ طور سے ایرانی حکومت کو بہت بڑی نقد رقم اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے عالمی مالیاتی نظام تک رسائی مہیا کی۔

ایرانی حکومت نے جے سی پی او اے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی رقم اپنے عوام پر خرچ کرنے کے بجائے اسے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا اور حزب اللہ و حماس جیسے اپنے دہشت گرد آلہ کاروں کی مالی مدد جاری رکھی۔

ایران نے پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کی قدس فورس کی تخریبی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے اپنے ہمسائے یمن کی جعلی کرنسی تیار کی اور یورپی ممالک کے قوانین و ضوابط کو توڑا۔

ایرانی جارحیت کا سدباب: صدر ٹرمپ یہ امر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کے حصول کا کوئی راستہ نہ ہو اور وہ ایرانی حکومت کی ضرررساں سرگرمیوں سے لاحق خطرات سے نمٹ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اس حکومت کی مجموعی ضرررساں سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کا وسیع اتحاد بنانے کے لیے کام کریں گے۔

دنیا بھر کے ممالک کو علاقائی بالادستی کے لیے ایرانی حکومت کے تخریبی طرزعمل کے سدباب کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ایرانی حکومت شام میں اسد حکومت کی معاونت کرتی ہے اور شامی عوام کے خلاف اسد کے مظالم میں شریک ہے۔

ایرانی حکومت نے یمنی تنازع میں شدت پیدا کی اور حوثیوں کو دوسرے ممالک پر حملوں کے لیے اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب عراق میں شیعہ ملیشیا اور دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔

ایرانی حکومت نے لبنان میں حزب اللہ کو انتہائی تخریبی کردار کے قابل بنایا اور اسے ایسے ہتھیاروں کے حصول میں مدد دی جن سے خطے کو خطرہ لاحق ہے۔

امریکی انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف نہیں بلکہ ایرانی حکومت کے مضرت رساں طرزعمل کے خلاف ہیں۔ ایرانی عوام اس حکومت کے سب سے پرانے متاثرین ہیں۔

صدر ٹرمپ یہ امر واضح کر رہے ہیں کہ ایرانی حکومت کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ:

اس کے پاس بین البراعظمی بلسٹک میزائل نہ ہوں، جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل کسی بھی میزائل کی تیاری بند کی جائے اور بلسٹک میزائلوں کا دوسروں تک پھیلاؤ بند کیا جائے۔

ایران دہشت گردوں، شدت پسندوں اور حزب اللہ، حماس، طالبان اور القاعدہ جیسےعلاقائی آلہ کاروں کی معاونت بند کرے۔

ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کی اپنی اعلانیہ جستجو بند کرے۔

خاص طور پر خلیج اور بحیرہ قلزم میں سمندری آزادی کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرے۔

یمن کے تنازعے کو ہوا دینا اور حوثیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا بند کرے۔

امریکہ اور ہمارے اتحادیوں بشمول اسرائیل کے خلاف سائبر حملے بند کرے۔

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرے جن کا مظاہرہ حال ہی میں ایرانی شہریوں کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کے خلاف کارروائیوں کی صورت میں دیکھنے کو ملا۔

غیرملکیوں بشمول امریکی شہریوں کی غیرمنصفانہ گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے اور قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے۔


فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


Fri May 11, 2018 8:01 pm View user's profile Send private message Send e-mail
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » World News and Events All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer