Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Sayagosh ka jawab


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
Sayagosh ka jawab
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Sayagosh ka jawab
Sayagosh ka jawab
سیاہ گوش کا جواب
سیاہ گوش گیدڑ اور لومڑی کے خاندان کا ایک جانور جوانہی کی طرح شیر کا طفیلی مانا جاتا ہے ۔ اس کی قدوقامت اور رنگ بھی انہی جیسا سرخی مائل اور بھورا ہوتا ہے ۔ صرف کانوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے ۔ اس لئے سیاہ گوش کہلاتا ہے ۔
شرف الدین شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ :
سیاہ گوش گیدڑ اور لومڑی کے خاندان کا ایک جانور جوانہی کی طرح شیر کا طفیلی مانا جاتا ہے ۔ اس کی قدوقامت اور رنگ بھی انہی جیسا سرخی مائل اور بھورا ہوتا ہے ۔ صرف کانوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے ۔ اس لئے سیاہ گوش کہلاتا ہے ۔
بیان کیاجاتا ہے ۔
کسی نے سیا ہ گوش سے سوال کیا :
تو ہر وقت جنگل کے بادشاہ شیر کے گرد منڈلاتا رہتا ہے ۔ پھر اس کے مصاحبوں میں شامل کیوں نہیں ہوجاتا کہ اس کی عنایتوں اور نوازشوں کا حقدار بن جائے ، اور جنگل کے جانور تجھے عزت کی نظروں سے دیکھیں ؟
سیاہ گوش نے جواب دیا :
میں شیر کے اردگرد تو اس لئے رہتا ہوں کہ اس کے بچے کھچے شکار سے اپنا پیٹ بھرتاہوں ،اور قریب اس لئے نہیں جاتا کہ اس کے مزاج کے تلون سے خوف کھاتا ہوں ۔ طاقتور کسی قاعدے قانون کے پابند نہیں ہوتے ، نہ ان کی طبیعت کا رنگ ایک جیسا رہتا ہے ۔ تم نے بادشاہوں کے بارے میں یہ بات ضرور سنی ہوگی کہ کھی وہ تعریف کرنے والے کو قتل کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں ، اور کبھی گالیاں سن کر خلعت بخش دیتے ہیں ۔ چنانچہ اسی لئے دانش مندوں نے کہا ہے کہ ان سے دور رہنا ہی دانش مندی ہے ۔ بادشاہ کو خوش کرنے کے لئے ہنسی مذاق کی باتیں کرنا ان کے ندیموں کے لئے تو شاہد ہنرہو، لیکن عقل مندوں کے لئے عیب ہے ۔
آگ کاکام جلانا ہی ہے ، اس کی تاثیر کبھی بدل نہیں سکتی ، چاہے آتش پرست اپنی تمام زندگی اس کی کوشش میں گزاردے ، اگر وہ آتش کدہ میں جاگرا تو آگ اسے جلا کر راکھ کرکے ہی دم لے گی ۔
شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حکایت میں یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ ہم رتبہ لوگوں کی ہم نشینی ہی موزوں رہتی ہے ۔ کوئی فائدہ حاصل کرنے کے لئے یاعزت میں اضافہ ہونے کے خیال سے صاحب اقتدار لوگوں کے قریب ہونے کی خواہش بالعموم مہنگی پڑتی ہے ۔ کیونکہ اقتدار کا نشہ ایسے لوگوں کے مزاج کو اعتدال پر نہیں رہنے دیتا ۔ ان لوگوں کاحال یہ ہوتا ہے کہ کبھی گالیاں سن کر انعام دینے پر رضا مندہوجاتے ہیں، اور کبھی سلام کرنے پر ناراض ہوجاتے ہیں ۔

Tue Mar 07, 2017 12:52 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer