Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Pakistan introduced a new five-a-side hockey tournament


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Hockey, Snooker, Billiard, Table Tennis, Badminton and other sports
Pakistan introduced a new five-a-side hockey tournament
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Pakistan introduced a new five-a-side hockey tournament

Pakistan introduced a new five-a-side hockey tournament in the annual calendar.


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سالانہ کیلنڈر میں ایک نئے فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا اضافہ
لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون ۔2016ء )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے سالانہ کیلنڈر میں ایک نئے فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا اضافہ کر لیا ہے جس کا آغاز 18 جون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں فیلڈ لائٹس میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو او جی ڈی سی کی جانب سے سپانسر کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر، جنرل منیجر او جی ڈی سی عبدالروف، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر زمان اور آرگنائزنگ سیکرٹری خواجہ جنید نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں لاہور لائینز، کراچی شارک، پشاور پینتھرز، کوئٹہ واریئر، اسلام آباد فائیٹر، اور فیصل آباد فالکنز کے نام دیئے گئے ہیں۔
ہر ٹیم 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی تاہم میچ کے لیے 10 کھلاڑیوں کے ہی نام دیئے جائیں گے۔ میدان میں ایک وقت میں پانچ کھلاڑی کھیل سکیں گے۔ روزانہ تین میچ کھیلے جائیں گے، ہر میچ 36 منٹ کا ہوگا جو تین ہاف پر مشتمل ہوگا۔
12 منٹ کے کھیل کے بعد تین منٹ کی بریک ہوا کرئے گی۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 2.5 ملیں رکھی گئی ہے۔ جس میں فاتح ٹیم کو سات لاکھ ملیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 5 لاکھ، تیسرے نمبر کی ٹیم کو 4 لاکھ، چوتھے نمبر کی ٹیم کو تین لاکھ، پانچویں نمبر کی ٹیم کو دو لاکھ جبکہ آخری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو بھی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور اے ایچ ایف کے اجلاسوں میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کی بات ہو رہی ہے جلد اس کا ورلڈ کپ کرانے کا بھی پروگرام بنایا جا رہا ہے لہذا مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کو متعارف کرایا ہے۔ جس کا مستقبل میں قومی کھیل کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے غیر ملکی ہاکی فیڈریشنز کے ساتھ بھی معاملات چل رہے ہیں۔
سوئیزر لینڈ ہاکی فیڈریشن کے حکام سے بھی ہماری ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کو انٹرنیشنل مقابلوں سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ اس موقع پر سپانسر ادارے او جی ڈی سی کے جنرل منیجر عبدالروف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کو اس کا ماضی واپس دلا نے کے لیے ہمارے ادارہ نے قومی کھیل کو سپانسر کیا ہے جلد ہمارا ادارہ اپنی ہاکی ٹیم بنا کر اس میں کھلاڑیوں کو نوکریاں بھی دے رہا ہے۔ پاکستان ہاکی کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔


Wow goodnews for hockey lover, r u happyyyyyyyyyy??????? Confused Confused Very Happy
Fri Jun 17, 2016 11:53 am View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Hockey, Snooker, Billiard, Table Tennis, Badminton and other sports All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer