Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
|
|
Author |
Message |
|
|
zeeshanshafi
Senior Proud Pakistani


Joined: 19 Jan 2016 Posts: 2284
|
|
Pakistan got Chance to get 3rd Position in T20 Ranking |
|
Pakistan got the chance to update position as 3rd , in T20 rankings for more details read full news here.
اتوار سے شیڈول مقابلوں میں 4-0 سے کلین سوئپ کامیابی ٹیم کو چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دے گی تاہم پاکستان کے پوائنٹس سردست 113 ہیں۔ میزبان ٹیم 116 پوائنٹس جوڑ کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ سیریز میں 3-1 سے فتح کی صورت میں بھی گرین شرٹس2 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر فائز ہوسکتی ہے۔
موجودہ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نیوزی لینڈ124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہے، دوسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم نے 124 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو برج ٹاؤن میں شیڈول ہے، اس کے بعد دونوں ممالک میں3 ون ڈے ہوںگے، ان میں بھی گرین شرٹس کامیابی پاکر ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کا دعویٰ مضبوط کرسکتے ہیں۔
2009 کی ورلڈ ٹی 20 چیمپئن پاکستان کوعالمی درجہ بندی میں3 درجے کی چھلانگ لگانے کیلیے میزبان کیریبیئنز کیخلاف شیڈول تمام چاروں میچز جیتنا ہوں گے، جس کی بدولت ان کے پوائنٹس بڑھ کر 118 ہوسکتے ہیں، 3-1 سے نتیجہ برآمد ہونے پر سرفراز الیون ویسٹ انڈیز کی موجودہ چوتھی پوزیشن چھین سکتی ہے،میزبان الیون کو 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پراکتفا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سیریز کا نتیجہ 2-2 ہونے پر دونوں ممالک کی موجودہ پوزیشنز ہی برقرار رہیں گی، البتہ پاکستان ایک رینکنگ پوائنٹس حاصل کرکے انگلینڈ کے برابر ہوجائے گا جو فی الوقت پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم سیریز کے تمام میچزجیتنے یا پھر 3-1 سے نتیجہ برآمد ہونے پر جنوبی افریقہ کی جگہ تیسرے نمبر پر براجمان ہوسکتی ہے۔
پروٹیز کے سردست 117 پوائنٹس ہیں، ویسٹ انڈیز کے 4-0 سے جیتنے پر 123 اور 3-1 سے فتحیاب ہونے پر 119 پوائنٹس ہوسکتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں ٹیم جنوبی افریقہ سے آگے نکل جائے گی۔ پلیئرز رینکنگ میں مارلون سموئلز دونوں سائیڈز میں سب سے زیادہ بلند درجے 19ویں پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے احمد شہزاد 34 اور شعیب ملک 37 ویں نمبرز کے ساتھ نمایاں ہیں جبکہ ٹوئنٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈین سموئل بدری تیسری پوزیشن کے حامل ہیں، پاکستانی لیفٹ آرم اسپنرعماد وسیم نے محض 5 پوائنٹس کے فرق سے چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، میزبان اسپنر سنیل نارائن 7 ویں نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی پیسرزسہیل تنویراور وہاب نے بالترتیب 36 اور45 ویں پوزیشنز پائیں۔
Get more updates about Pakistan Sports and Cricket.
|
|
Sat Mar 25, 2017 12:15 pm |
|
 |
championTrophy
Pak Newbie
Joined: 20 Apr 2017 Posts: 22
|
|
Sarfraz |
|
I hope sarfraz lead the captaincy positively then pakistan ranked top listed
|
|
Mon Apr 24, 2017 3:14 pm |
|
 |
Fiza Awan
Senior Member Pakistani


Joined: 09 Jan 2017 Posts: 685
|
|
|
|
ab ye chance to mis nhy karna chaiye inko .
|
|
Mon Apr 24, 2017 5:20 pm |
|
 |
|
|
|
|
|
ForumPakistan.com
Bookmark site!