Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


My film will prevent divorces with saving marriages,Akshay


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Bollywood Movies
My film will prevent divorces with saving marriages,Akshay
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

My film will prevent divorces with saving marriages,Akshay
My new film will prevent divorces with saving marriages,Akshay Kumar.

'میری نئی فلم شادیاں بچانے کے ساتھ طلاقیں روکے گی'


کیا کوئی فلم دنیا بھر میں طلاق کی بڑھتی شرح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ کم از کم بولی وڈ کے اداکار اکشے کمار کا تو یہی خیال ہے۔

انڈین ایکسپریس سے اپنی نئی فلم رستم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ یہ حقیقی زندگی کی بے وفائی کی کہانی پر مبنی ہے " جو خواتین کو پسند آئے گی جبکہ یہ شادیوں کو بچانے اور طلاقوں کو روکنے کا کام بھی کرے گی"۔

فلم رستم کی کہانی 1959 کے ایک کیس سے متاثر ہے جو ایک نیول آفیسر کے ایم ناناوتی کا تھا، جس نے اپنی بیوی کے چاہنے والے کو قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں چلا، جس دوران عوامی ہمدردری اور میڈیا ٹرائل میں نانا وتی کے گناہ یا بے گناہی کا چرچا ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا " میں اس فلم میں استعمال کی جانے والی اپنی نیوی کی یونیفارم واپس نہیں کروں گا، جہاں تک فلم کی بات ہے یہ متعدد شادیوں کو بچانے جارہی ہے اور یہ لوگوں کو طلاق لینے سے روکے گی، آپ ایک رشتے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو یہ فلم آپ کو بتائے گی کہ اس کے کیسے نبھایا جائے"۔

رستم پہلی بولی وڈ فلم ہے جس میں ایک پارسی کردار کو نمایاں جگہ دی گئی ہے اور اکشے کمار کا کہنا تھا " یہ ایک مختلف موضوع ہے، جو حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ کوئی اداکار ایک پارسی نیول آفیسر کا کردار ادا کررہا ہے"۔

اس فلم کو سلمان خان، رنویر سنگھ، سوناکشی سنہا، سونم کپور اور کرن جوہر کی حمایت حاصل ہوچکی ہے جنھوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی ویڈیوز بھی جاری کیں۔

اکشے کمار کے مطابق " یہ زبردست ہے کہ انڈسٹری آپ کو سپورٹ کرتی ہے اور میں سلمان کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں جنھوں نے یہ سلسلہ شروع کیا، جبکہ رنویر، سوناکشی، کرن جوہر اور سونم کا بھی مشکور ہوں"۔

فلم رستم میں ایشا گپتا اور الینا ڈی کروز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی اور یہ 12 اگست کو ریلیز ہوگی اور باکس آفس پر اس کا مقابلہ ہرتیک روشن کی فلم موئن جو دڑو سے ہوگا۔

Tue Aug 09, 2016 10:27 am View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Bollywood Movies All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer