Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Mast Qalandar


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Islam Forum
Mast Qalandar
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Mast Qalandar

Mast Qalandar
مست قلندر
سانحہ سہون شریف کے بعد بہت سارے قلم اُٹھے اوربہت تفصیل بیان ہوئی ،جہاں مذمتیں ہوئیں وہیں محبت والوں نے غم و غصے کا اظہار بھی کیا،ایک سچی حقیقت یہ ہے کہ ایسے سانحات میں ہرحلالی کا دل خون کے آنسوں روتاہے،راقم اپنے قارئین کیلئے جوتفصیل لایاہے وہ پہلے کسی نے بیان نہیں کی ،مقصدیہ نہیں کہ راقم کوئی بہت اعلیٰ مخلوق ہے ،خاکسار بھی عام انسان ہے ہرکوئی اپناالگ انداز بیاں رکھتا،ہرکسی کے عشق و محبت کے الگ معیار ہیں ،راقم اﷲ سبحان تعالیٰ کا بے حد شکراداکرتے ہوئے سمجھتاہے کہ الحمداﷲ ،اﷲ کریم نے ہمیں اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی امت میں پیدافرماکراحسان عظیم سے نوازاہے،گزشتہ اُمتوں کی شکلیں ان کے گناہوں کے سبب بدل جایاکرتی تھی،اُن کے دروازوں پر گناہگار لکھاجاتاتھا،گناہوں کے باعث جلد اﷲ تعالیٰ کی پکڑ میں آجاتی تھیں ،اﷲ کے ھکم سے کسی اُمت کوآگ نے آلیا،کسی پرآسمان سے انگارے برسے،کسی کوآندھی نے گھیرلیا تو کسی پرپانی نے چڑھائی کردی،ہم وہ خوش بخت ہیں جن کو اﷲ رب العزت نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد عربی ﷺ کی اُمت میں پیدافرماکر ایسی فضلیت بخشی جوپہلی اُمتوں کو میسرنہ تھی،رحمت اللعالمین نبی ﷺ کے صدقے اﷲ رب العزت نے ہمارے گناہوں کی پردہ پوشی فرمائی ہے تو اس کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ ہماری پکڑ نہیں ہوگی ،جب اﷲ سبحان تعالیٰ نے اپنے محبوب کے نورکوبشریت کے لبادے میں روتی ،سسکتی ،جہالت کے اندھروں میں ڈوبی انسانیت کیلئے نجات دہندہ بناکر معبوث فرمایاتوساتھ ہی گناہگاروں پر رحمت فرمانابھی شروع کردیا،گناہگاروں کی شکلیں جانوروں میں تبدیل کی پراُن پرپردے ڈال دیئے کہ عام لوگ دیکھ نہیں سکتے،آگ ،آسمان سے جلتے انگاروں کی برسات،بے قابومنہ زورہوائیوں ،بے تحاشہ طاقتور سمندروں کو حکم فرمایاکہ اب تھم جاؤاﷲ رب العزت کے محبوب تشریف فرماہیں کہیں آپ ﷺکی شان مبارک میں گستاخی نہ ہوجائے ،رسول اﷲ ﷺ کے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد اﷲ سبحان تعالیٰ نے آپ ﷺ کی آل پاک کے صدقے نہ صرف انسانوں بلکہ دیگرمخلوقات پر بھی رحمت کاسلسلہ تاقیامت جاری فرمادیا،جب لوگ اﷲ تعالیٰ کے حبیب ﷺ ،آل رسول اﷲ ﷺ،اُولیا ء اﷲ کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں تو اُن کی شکلیں آج بھی بندر اور خنزیرجیسی ہوجاتی ہیں ،صدقے جاؤں کریم آقا ﷺ پرجن کی رحمت کو یہ بھی گوارا نہیں کہ ر سول اﷲ ﷺو اُولیا ء اﷲ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی بدلی شکلیں عام لوگوں پرظاہرہوں،اﷲ رب العزت کے خاص بندوں کی نگاہیں ان بدبختوں کی بدلی شکلیں آج بھی دیکھ لیتی ہیں ،اُولیا ء اﷲ ان بد بختوں کے چہرے پہچان کربھی لوگوں پرظاہر نہیں کرتے تو کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ کچھ جانتے نہیں ،اﷲ سبحان تعالیٰ اپنے ولیوں پرخاص الخاص رحمت فرماکر ہرراز کھول دیتاہے،اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے اولیاء اﷲ گناہگاروں کی پردہ پوشی فرماکر کریم آقاﷺ کی سنت مبارکہ پوری کرتے ہیں۔مست قلندر،اﷲ ،رسول اﷲ ﷺ کے محبوب مجذوب بندے ،دنیامافیاسے دورالگ تھلگ،خواہشات کی پیروی سے بیذار،دنیاوی رشتوں وضروریات سے بیگانگی کی کیفیت میں جذب رہتے ہیں،مست قلندر،مجذوب بندے کی شان ،مقام و جلالی کیفت کو سمجھنااﷲ تعالیٰ،روسول اﷲ ﷺ کے سواکسی کے بس کی بات نہیں،اﷲ تعالیٰ،رسول اﷲ ﷺ کے جلوؤں میں جذب بندہ اﷲ کی بارگاہ میں جب کوئی التجاء کرتاہے تو اﷲ سبحان تعالیٰ رد نہیں فرماتا،ایسے کئی منظر راقم خود جاگتی آنکھوں سے دیکھ چکاہے،لوگ کرامت کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں جبکہ دنیاکا نظام اﷲ تعالیٰ ،رسول اﷲ ﷺ کی کرم نوازی کے بعد اُولیاء اﷲ کی کرامات ہی سے چل رہاہے،مست مجذوب اﷲ کے مقبول بندوں کی رمضیں کوئی نہیں جان سکتا،یہ سخی لوگ دینے پہ آئیں توبہت کچھ دے دیتے ہیں ،ان کی دعائیں اﷲ کی بارگاہ سے رد ہوتی نہ بدعائیں ،یہ سچ ہے کہ مست قلندر،مجذوب،اُولیا اﷲ کسی کوبدعانہیں دیتے پرجب دیتے ہیں تواس بدقسمت کو کوئی راستہ نہیں ملتا،ہم نے دیکھا،جانااور سمجھاہے کہ مست قلندربندوں کواﷲ تعالیٰ سے دعاکیلئے ہاتھ اُٹھانے یادامن پھیلانے کی ضرورت نہیں ہوتی یہ بس خیال کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ قبول فرمالیتاہے،راقم نے مست قلندر،درویش وقت سیدعرفان احمد المعروف نانگامست ،بابامعراج دین کی محفل میں بیٹھ کر دیکھاکہ انہوں فرمایاحلوہ پوری بناؤ بارش کرواتے ہیں،آگ برساتی دوپ ،چلملاتی دوپہر میں ہم نے دیکھاچند ہی منٹوں میں آسمان بادلوں سے بھرگیاٹھنڈی ہوائیں چلنیں لگیں اورخوب کھل کر اَبررحمت برسا ،باباجی سرکار سید عرفان احمدفرماتے ہیں کہ حلالی کبھی رسول اﷲ ﷺ اور اُولیاء اﷲ کی شان میں گستاخی نہیں کرتا،جو گستاخی کرتاہے وہ حلالی نہیں ہو سکتا۔حلالی کبھی بھی گستاخ کاحامی نہیں ہوسکتا،حلالی گستاخان رسول ﷺ ،گستاخان اُولیاء کوبرداشت نہیں کرتا،اُس کی غیرت کو جوش آتاہے،سخی لعل قلندر کے روضہ مبارک پردھماکے میں سوکے قریب عقیدت مندوں کی شہادت اورسینکڑوں کے زخمی ہونے پرمستوں کے جلال کی ترجمانی کرناکسی کے بس کی بات نہیں ،سید عرفان احمد فرماتے ہیں کہ ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں،سخی قلندر کی عظیم درگاہ پر ظلم کی داستان رقم کرنے والے ان کے سہولت کاراوردیگرگستاخان کا بچناممکن نہیں ،پاکستان میں جلد نظام مصطفی ﷺ نافذ ہوگا،پاکستان میں نظام مصطفی نافذ ہونے کے بعد دنیاکے کسی کونے میں کوئی رسول اﷲ ﷺ اوراُولیاء اﷲ کی شان میں گستاخی کرنے کی ہمت نہیں کرے گا،بے گناہوں کا خون بہانے والے اپنے انجام کوپہنچیں گے،سودخوروں کو کائنات کی کوئی طاقت سہارانہیں دے گی ،اُولیاء اﷲ ،اﷲ تعالیٰ کی عطا سے دنیاکے عہدے تقسیم کرتے ہیں،اﷲ سبحان تعالیٰ کی عطا سے دینے والوں کے پاس واپس لینے کا اختیار بھی ہے اورسزا و جزاکابھی،سخی کی درگاہ قیامت تک پررونق رہے گی،عقیدت مند یونہی دھمال ڈالتے رہیں گے،چراغ روشن کریں گے ،،اُولیاء اﷲ کے آستانے شاد و آباد رہیں گے اورگستاخوں کی قبروں کے نشان تک مٹ جائیں گے،اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کومقام و مرتبہ بھی عطاکرتاہے اورصبرو شکرکی توفیق بھی،ہمیں کسی تفتیش یاتحقیق کی ضرورت نہیں سب جانتے ہیں کون کیاکررہاہے ،اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ سے منظوری ہوچکی پاکستان میں دین محمدی ﷺ نافذ ہوگاجونہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں کوبھی بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ممکن بنائے گا،سب کواپنی حد میں رہ کرکسی کے بزرگوں کی شان میں گستاخی کئے بغیر بہترین زندگی گزارنے کا حق حاصل ہوگا،آپ نے فرمایا مستوں کو بے گناہوں اورمعصوموں کا خیال نہ ہو تو ابھی ساری بساط بلٹ دیں ،

Thu Feb 23, 2017 12:13 pm View user's profile Send private message
AmannUmrah
Junior PK Member
Junior PK Member


Joined: 26 Jan 2017
Posts: 69
Location: Islamabad Pakistan

Reply with quote
آپ کی بات ٹھیک ہے میں اتفاق کرتاہوں۔
اللہ ہم سب پررحم فرمادیں اور ہم کو فرقاواریت سے بچاییں۔
اللہ پوری امت مسلمہ کی حفاظت فرمادیں۔ آمین
Mon Feb 27, 2017 9:29 am View user's profile Send private message Visit poster's website AIM Address
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Islam Forum All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer