Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Majborun hi sahi


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Urdu Adab
Majborun hi sahi
Author Message
Dr Maqsood Hasni
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 09 Jun 2007
Posts: 1094
Location: punjab

Majborun hi sahi

مجبورآّ ہی سہی
منسانہ

جب انسان زمین پر آتا ہے اپنے قدموں پر نہیں ہوتا۔ اسی طرح جب زمین سے اٹھتا ہے تو بھی اپنے قدموں پر نہیں ہوتا۔ پہلے روز کی طرح مجبور و بےکس اور لاچار ہوتا ہے۔ دونوں صورتوں میں وہ اوروں کا محتاج ہوتا ہے۔ اللہ نے انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہوتا ہے اور یہ خلافت کا فریضہ اسے اپنے قدموں پر ہونے کے بعد سے تامرگ انجام دینا ہوتا ہے۔ زمین پر موجود تمام مخلوق کی اس پر ذمہ داری ہوتی ہے اور کمی کوتاہی کے سلسلہ میں بعد از مرگ پوچھ گچھ کا دروازہ کھل جاتا ہے۔

بدقسمتی دیکھیے وہ نفس کے تابع ہو کر ذات کے خول میں مقید ہو جاتا ہے۔ کسی اور کے دکھ درد پریشانی سے لینا دینا ختم کر دیتا ہے۔ وہ زمین اور آسمان میں موجود سب کچھ گرہ میں کر لینے کی فکر میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ وہ یہ بھول جاتا ہے کچھ باقی رہنے کا نہیں۔ باقی تو اللہ کی ذات کو رہنا ہے۔ یہ معاملہ شاہوں اور اس کے قریبیوں تک ہی محدود نہیں اس میں ہر کوئی شامل ہو جاتا ہے اور اپنی سطع کی کوشش کرتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ جمع کر لینے کی فکر اس سے راتوں کی نیند چھین لیتی ہے۔

اس بات کو ایک عرصہ ہوا۔ کوڑا رسید محکمے کا ایک افسر جو اوروں کی طرح جب پیدا ہوا یقینا اپنے قدموں پر نہ تھا جب حیات سے گیا چارپائی پر بےحس و حرکت پڑا ہوا تھا۔ اندر باہر جنازہ پر آنے والوں کا ہجوم تھا کہ اس کے تینوں پتر افسر اور چلتا پھرتا پرزہ تھے۔ شاید ہی کسی زبان پر اس کے لیے کلمہءخیر ہو گا۔ اس نے زندگی میں لٹ مچائے رکھی تھی۔ مرتشی ہونے کے حوالہ سے خوب نام کمایا تھا۔ اسی کمائی سے اس نے بچے پڑھائے لکھائے۔ یہ دو نمبری ان کی خوراک کے لیے استعمال ہوا۔ اسی کمائی سے عالی شان کوٹھی تعمیر کی۔ ورنہ گریڈ سترہ کا افیسر بمشکل کھانا پانی اور لباس مہیا کر پاتا تھا۔
باہر صحن میں اس افسر کی میت پڑی تھی اے سی لگے اندر اس کے تینوں پڑھے لکھے پوت پلاٹوں کی تقسیم پر تقریبا جھگڑ رہے۔ تقریبا اس لیے لکھا ہے کہ ابھی تک ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے گریبان تک نہ پہنچے تھے۔ شاید پہنچ ہی جاتے کہ ان کی ماں برق رفتاری سے اس اے سی لگے کمرے میں داخل ہوئی اور کہنے لگی: پلاٹوں کی بانٹ کا معاملہ کسی اگلی نشت پر اٹھا رکھو پہلے صحن میں پڑے کنجر کی میت کو ٹھکانے لگا لو اور مجبورآّ ہی سہی برا سا منہ بنا کر آئے لوگوں میں شامل ہو جاؤ۔
ماں کا کہا مان کر وہ باہر آ گئے اور مگر مچھ کے آنسو بہانے لگے۔ دیکھنے والے ان کا چالا دیکھ چکے تھے تاہم وہ بھی جعلی افسردگی میں آ گئے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ان تینوں میں سے کسی نے بھی مرنے والے کا آخری بار منہ دیکھنے کی زحمت نہ اٹھائی۔ وہ لوگوں سے زیادہ جلدیوں میں تھے۔ سوچ میں پڑ گیا جن کے لیے وہ اپنے کندھوں کا بوجھ بڑھاتا رہا وہ غیروں سے بھی بڑھ کر غیر ہو چکے تھے۔ انہیں اسباب بالا زمین کے چھین لینے کی فکر لاحق تھی۔ زہے افسوس اسباب زیر زمین کی کسی کو یاد تک نہ تھی۔



_________________
iushah
Tue Jul 31, 2018 5:05 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Urdu Adab All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer