Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


khao dinnoon ki baat hai


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Urdu Adab
khao dinnoon ki baat hai
Author Message
Dr Maqsood Hasni
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 09 Jun 2007
Posts: 1094
Location: punjab

khao dinnoon ki baat hai

کھاؤ دنوں کی بات ہے
منسانہ
فانی مقصو حسنی

لازم نہیں کوئی عمر رسیدہ یا پڑھا لکھا ہی پتے کی بات کر سکتا ہے۔ پائے کی بات کسی بچے ان پڑھ یہاں تک کہ مورکھ کے ذہن میں بھی آ سکتی ہے۔ اب یہ کہنا کہ چھوڑو جی اس کو کیا پتا زندگی اور اس کے معاملات کیا ہوتے ہیں۔ اسی بناء پر ہی شاید کہا گیا ہے کہنے والے کو مت دیکھو یہ دیکھو کہ اس نے کہا کیا ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس کا کہا کسی ہیرے جواہر سے بھی زیادہ قیمتی ہو اور زندگی کی کسی ایسی سمسیا کو سلجھا رہا ہو جو بڑے بڑوں سے بھی نہ سلجھ پا رہی ہو۔
رحما گنڈری فروش ہماری گلی کی نکر پر رہتا ہے۔ گریب آدمی ہے لباس اور رہائش تھرڈ کلاس ہے۔ ہاں محنت کی کماتا ہے اور مشقت کی کمائی سے گھر کا نظام چلا رہا ہے۔ اس کی گھر والی بھی بڑی صابر عورت ہے۔ اس کی محدود اور قلیل امدن میں گزرا کر رہی ہے۔ ہر روز اور ہمیشہ نہیں کبھی کبھی لوگوں کی عشرت بھری زندگی دیکھ کر چلا اٹھتی ہے۔
رحما بڑے تحمل سے جوابا کہتا ہے: پاگل اللہ کا شکر ادا کرو حلال کی کھا رہی ہو۔ حرام کی کھاؤ گی تو بیماریوں کی گرفت میں آ جاؤ گی۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ قیامت کے دن اپنے اللہ کو کیا جواب دو۔ یہ ہی تمہارے بچے وہاں تمہارا ساتھ نہیں دیں گے۔ بیمار پڑتی ہو تو دیسی ٹٹکوں سے کام نہیں چل جاتا۔ اللہ تمہیں چنگا بھلا نہیں کر دیتا۔
تھوڑا بہتا بھونک بھانک کر وہ خاموش ہو جاتی ہے۔ رحما بھی بلاشبہ بڑے جگرے والا ہے کہ جوابا تتا نہیں ہو جاتا ورنہ گھر میدان جنگ بن جائے۔
ان ہی الیکشوں کے کھاؤ دنوں کی بات ہے۔ وہ رات کو بڑے بڑے آم یا بریلریانی کھانے کے لیے کسی ڈیرے پر نہیں جاتا تھا حالاں کہ اس کے ساتھ والے بلاناغہ چنگے چوسے کے لیےان ڈیروں کے چکر لگاتے تھے۔ ایک دن وہ گلی سے گزر رہا تھا کہ میری اس سے ملاقات ہو گئی۔
میں نے پوچھا: میاں کس کو ووٹ دے رہے ہو۔ جوابا کہنے لگا: آ جی وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ ہم لوگ پہلے بھی ایسے تھے اس کے بعد بھی ایسے ہی رہیں گے۔ یہ پیسے والوں کا کھیل ہے اور ہمیشہ سے کھیلتے چلے آتے ہیں۔ ہم گریب بےوقوف ہیں جو ان کے جھوٹے وعدوں کی گرفت میں آ جاتے ہیں۔
یہ لوگ کتنا پیسا برباد کر رہے ہیں۔ کل کو ان کھانے والوں کی جیبوں کو ہی قینچی لگائیں گے۔ یہ ہی پیسا اچھے کاموں پر صرف ہو سکتا تھا مثلا ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم پر خرچ ہو سکتا تھا۔ گربا کے گھر بیٹھی جوان بیٹیوں کی شادی کا بندوبست ہو سکتا تھا۔ چارپائی پر لگے گریب بیماروں کے علاج کی طرف توجہ ہو سکتی تھی۔ مگر کہاں جی ادھر توجو کرتے انہیں مری پڑتی ہے۔ یہ نظام سلطنت صرف نام کا عوامی ہے ورنہ اپنی اصل میں سرمایہ داری نظام ہی کی ہی چڑتی ہے۔
میں سوچ میں پڑ گیا ایک گریب ان پڑھ اور مشقتی کس قسم کی باتیں کر رہا ہے۔ میں دور تک اس کے کہے پر ہی غور کرتا گیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ وہ کہہ تو ٹھیک رہا تھا لیکن اس کا کہا گریب اور ان پڑھ کا کہا تھا اس لیے کس طرح ٹھیک ہو سکتا تھا۔ اس کے کہے کو پاگل پن کا نام ہی دیا جا سکتا ہے اور قہقہ دار ہنسی ہنسی جا سکتی ہے۔



_________________
iushah
Mon Aug 27, 2018 3:02 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Urdu Adab All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer