Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Islam and Desires


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Islam Forum
Islam and Desires
Author Message
askari.z55
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 15 Nov 2007
Posts: 1730
Location: UAE

Islam and Desires
اسلام اورخواھشات کی تسکین
دین اسلام نے واقعی، فطری، انفرادی، اجتماعی تمام ضرورتوں اور مصلحتوں کو پیش نظر رکھتے ھوئے جنسی تسکین کے لئے راستہ معین کیا ہے جس میں بے جا پابندیوں کے نہ خراب اثرات ھیں اور نہ بے قید و شرط آزادی کے تباہ کن نتائج ۔

اسلام نے ایک طرف غیر شادی شدہ رھنے اور معاشرہ سے کنارہ کش رھنے سے منع کیا ہے اور دوسری طرف جنسی تسکین کے لئے شادی کی ترغیب دلائی ہے اور جھاں جنسی کشش کی سر کشی کا خطرہ ھو وھاں شادی کو واجب قرار دیا ہے ۔

غیر شادی شدہ رہنا
اسلام نے تنھا اور غیر شادی شدہ رھنے کو اچھا نھیں سمجھا ہے بلکہ اس کی سخت مذمت کی ہے حضرت رسول (ص) خدا کا ارشاد ہے :

میری امت کے بھترین لوگ شادی شدہ ھیں اور وہ لوگ برے ھیں جو شادی شدہ نھیں ھیں (1)

عبد اللہ ابن مسعود کا بیان ہے کہ ایک جنگ میں ھم لوگ حضرت رسول خدا(ص) کے ھمرکاب تہے چونکہ ھماری بیویاں ھمارے ساتھ نھیں تھیں ، ھم لوگ سختی سے دن گزار رہے تہے ۔ ھم لوگوں نے آنحضرت سے دریافت کیا ، کیا جائز ہے کہ ھم لوگ اپنی جنسی خواھشات کو بالکل نابود کردیں ؟ حضرت نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ۔(2)

اسلام اور رھبانیت
رھبانیت ( دنیا اور اس کی لذتوں کو ترک کر دینا ) کی اسلام میں مذمت کی گئی ہے مسلمانوں کو اس سے دور رھنا چاھئے ۔ پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا :

لیس فی امتی رھبانیة میری امت میں رھبانیت نھیں ہے (3)

آنحضرت کو جب یہ معلوم ھوا کہ آپ کے ایک صحابی عثمان بن مظعون نے دنیا سے منہ پھیر لیا ہے بیوی بچوں سے کنارہ کش ھو گئے ھیں ، دن روزے میں رات عبادت میں بسر کرتے ھیں ، آنحضرت کو ناگوار گزرا۔ناگواری کے عالم میں گھر سے باھر تشریف لائے اور عثمان بن مظعون کے پاس گئے اور فرمایا :

خدا وند عالم نے مجہے رھبانیت کے لئے نھیں بھیجا ہے بلکہ مجہے ایسے دین کے ساتھ مبعوث کیا ہے جو معتدل ہے، آسان ہے جس میں دشواریاں نھیں ھیں ۔ میںبھی روزہ رکھتا ھوں ، نمازیں پڑھتا ھوں اور اپنی ازواج سے نزدیکی کرتا ھوں جو شخص میرے فطری دین کو دوست رکھتا ہے اس کو چاھئے کہ وہ میری سنت اور روش کی پیروی کرے اور شادی کرنا میری سنتوں میں سے ایک ہے (4)

اسلام اور شادی
اسلامی روایات میں شادی کی بھت ترغیب دلائی گئی ہے ۔

خدا وند عالم کی منجملہ نشانیوں میں ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تم ھی سے تمھارا ھمسفر قرار دیا تاکہ تم اس کے ذریعہ سکون دل حاصل کرو اور تمھارے درمیان مھر ومحبت قرار دی (5)

قرآن کریم کی نظر میں شادی کوئی کثافت اور آلودگی نھیں ہے بلکہ شادی سکون دل کا ذریعہ ہے مھر و محبت کا سبب ہے شادی کی تسکین کو وہ لوگ زیادہ محسوس کر سکتے ھیں جنھوں نے تنھائی کی سختیاں برداشت کی ھوں اور کنواری زندگی کے تلاطم کو محسوس کیا ھو ۔

پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا :

اے جوانو ! اگر شادی کرنے کی صلاحیت رکھتے ھو تو ضرور شادی کرو کیونکہ شادی آنکہ کو نا محرموں سے زیادہ محفوظ رکھتی ہے اور پاکدامنی و پرھیز گاری عطا کرتی ہے(6)

آنحضرت نے یہ بھی ارشاد فرمایا :

جس نے شادی کی اس نے اپنا نصف دین محفوظ کر لیا (7)

اگر شادی کے ذریعہ جنسی کشش کو رام کر لیا گیا تو متلاطم روح کو سکون مل جائے گا اور زندگی کے حقائق بھتر طریقے سے درک کئے جا سکیں گے ۔دین اور اپنی سعادت کی طرف قدم بڑہ سکیںگے ۔ اس مقصد کے حصول کےلئے ھرایک پر لازم ہے کہ وہ شادی کے شرائط اور وسائل فراھم کرے تاکہ جوانی کے طرب و نشاط سے لطف اندوز ھو کے کامیابیوں کی آغوش میں مھر و محبت کے پھول سونگہ سکے تاکہ جوانی کی بھاروں میں ابر رحمت ٹوٹ کر برسے اور اس کے دامن کردار کو گناہ کی کثافتیں آلودہ نہ کر سکیں اور اس کی زندگی رنج وغم کی تاریکیوں میں بھٹکنے نہ پائے ۔ آنکھیں آوارگی کی کثافتوں میں ملوث نہ ھونے پائیں ۔ اس کی پاکیزگی مجروح نہ ھو اور نیکیاں برائیوں میں تبدیل نہ ھوں ۔

حوالہ جات :
1۔بحار الانوار ج ۱۰۳ ص ۲۲۱
2۔صحیح مسلم جزء ۴ ص ۱۳۰
3۔بحار ج ۷۰ ص ۱۱۵
4۔وسائل ج ۱۴ ص ۷۴
5۔سورہ روم آیت ۲۱
6۔مستدرک الوسائل ج۲ ص ۵۳۱ حدیث ۲۱


_________________
"O son of Adam if you have collected anything in excess of your actual need you will act only as its trustee for someone else to use it.""(Imam Ali(a.s))"
Sat Feb 02, 2008 1:18 pm View user's profile Send private message Visit poster's website Yahoo Messenger MSN Messenger
askari.z55
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 15 Nov 2007
Posts: 1730
Location: UAE

Reply with quote
ازدواجي زندگى
ازدواجي زندگى انساني زندگى کااہم ترین موڑہوتاہے جب دوانسان مختلف الصنف ہونے کے باوجود ايک دوسرے کى زندگى ميں مکمل طورسے دخیل ہوجاتے ہيں اورہرايک کو دوسرے کى ذمہ دارى اوراس کے جذبات کاپورے طورپرلحاظ رکھناپڑتاہے ۔اختلاف کى بناپرحالات اورفطرت کے تقاضے جداگانہ ہوتے ہيں ليکن ہرانسان کودوسرے کے جذبات کے پیش نظراپنے جذبات اوراحساسات کى مکمل قربانى دينى پڑتى ہے۔

قرآن مجيد نے انسان کواطمينان دلايا ہے کہ يہ کوئى خارجى رابطہ نہيں ہے جس کى وجہ سے اسے مسائل اورمشکلات کاسامناکرنا پڑے بلکہ يہ ايک فطرى معاملہ ہے جس کاانتطام خالق فطرت نے فطرت کے اندروديعت کردياہے اورانسان کواس کى طرف متوجہ بھى کرديا ہے چنانچہ ارشادہوتاہے :

ومن آياتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجالتسکنوا الےھا وجعل بےنکم مودة ورحمة ان فى ذلک لايات لقوم ےتکرون (روم)

اوراللہ کى نشانيوں ميں سے يہ بھى ہے کہ اس نے تمھارا جوڑا تمھیں ميں سے پیداکياہے تاکہ تمھیں سکون زندگى حاصل ہواورپھرتمہارے درميان مودت اوررحمت قراردى ہے اس ميں صاحبان فکرکے لئے بہت سى نشانياں پائى جاتى ہيں

بے شک اختلاف صنف ،اختلاف تربیت ،اختلاف حالات کے بعد مودت اوررحمت کاپیداہوجانا ايک علامت قدرت ورحمت پروردگارہے جس کے بے شمارشعبہ ہيں اورہرشعبہ ميں متعددنشانياں پائى جاتي ہيں آیت کریمہ ميں يہ بھى واضح کردياگياہے کہ جوڑا اللہ نے پیداکياہے یعنى يہ مکمل خارجى مسئلہ نہيں ہے بلکہ داخلى طورپرہرمردميں عورت کے لئے اورہرعورت ميں مردکے لئے صلاحیت رکھ دى گئى ہے تاکہ ايک دوسرے کواپناجوڑاسمجھ کربرداشت کرسکے اوراس سے نفرت اوربیزارى کا شکارنہ ہواوراس کے بعدرشتہ کے زیراثرمودت اوررحمت کابھى قانون بنادياتاکہ فطرى جذبات اورتقاضے پامال نہ ہونے پائیں يہ قدرت کاحکیمانہ نظام ہے جس سے علیحدگى انسان کے لئے بے شمارمشکلات پیداکرسکتى ہے چاہے انسان سياسى اعتبارسے اس علیحدگى پرمجبورہو ياجذباتى اعتبارسے قصدا مخالفت کرے اولياٴ اللہ بھى اپنے ازدواجى رشتوں سے پریشان رہے ہيں تواس کارازيہي تھا کہ ان پرسياسى اورتبلیغى اعتبارسے يہ فرض تھا کہ ایسى خواتین سے عقدکریں اوران مشکلات کاسامناکریں تاکہ دین خدافروغ حاصل کرسکے اورکارتبلیغ انجام پاسکے فطرت اپناکام بہرحال کررہى تھى يہ اوربات ہے کہ وہ شرعا ایسی ازدواج پرمجبوراورمامورتھے کہ ان کاايک مستقل فرض ہوتا ہے کہ تبلیغ دین کى راہ ميں زحمتیں برداشت کریں کہ يہ راستہ پھولوں کى وادی سے نہيں گذرتاہے بلکہ پرخارواديوںسے ہوکرگذرتاہے ۔

اس کے بعد قرآن حکیم نے ازدواجى تعلقات کومزيداستواربنانے کے لئے فریقین کى نئى ذمہ داريوں کااعلان کيااوريہ بات واضح کردی کہ صرف مودت اوررحمت سے بات تمام نہيں ہوجاتى ہے بلکہ کچھ اس کے خارجى تقاضے بھى ہيں جنھیں پوراکرناضروري ہے ورنہ قلبى مودت ورحمت بے ا ثرہوکررہ جائے گى اوراس کاکوئى نتيجہ حاصل نہ ہوگا ارشادہوتاہے :

ھن لباس لکم وانتم لباس لھن ۔(بقرہ 187) عورتیں تمہارےلئے لباس ہيں اورتم ان کے لئے لباس ہو

یعنى تمہارا خارجى اورمعاشرتى فرض يہ ہے کہ ان کے معاملات کى پردہ پوشى کرو اوران کے حالات کواسي طرح طشت ازبام نہ ہونے دوجس طرح لباس انسان کے عیوب کوواضح نہيں ہونے دیتاہے اس کے علاوہ تمہاراايک فرض يہ بھى ہے کہ انھیں سردوگرم زمانے سے بچاتے رہواوروہ تمہيں زمانے کى سردوگرم ہواؤں سے محفوظ رکھیں کہ يہ مختلف ہوائیں اورفضائیں کسى بھى انسان کى زندگى کوخطرہ ميں ڈال سکتى ہيں اوراس کی جان اورآبروکوتباہ کرسکتى ہيں ۔

دوسري طرف ارشادہوتاہے :
نساء کم حرث لکم فاتواحرثکم انى شئتم (بقرہ)

تمہارى عورتیں تمہارى کھیتياں ہيں لہذا اپنى کھیتى ميں جب اورجس طرح چاہوآسکتے ہو (شرط يہ ہے کہ کھیتى بربادنہ ہونے پائے )

اس بلیغ فقرہ سے مختلف مسائل کاحل تلاش کياگياہے اولا بات کویک طرفہ رکھا گياہے اورلباس کى طرح فریقین کوذمہ داربناگياہے بلکہ مرد کومخاطب کياگياہے کہ اس رخ سے سارى ذمہ دارى مردپرعائد ہوتي ہے اورکھیتى کى بقاکامکمل انتظام کاشتکارکے ذمہ ہے زراعت سے اس کاکوئى تعلق نہيں ہے جب کہ پردہ پوشى اورسردوگرم زمانے سے تحفظ دونوں کى ذمہ داريوں ميں شامل تھا ۔

دوسرى طرف اس نکتہ کى بھى وضاحت کردى گئى ہے کہ عورت کے رابطہ اورتعلق ميں اس کى اس حیثیت کالحاظ بہرحال ضرورى ہے کہ وہ زراعت کى حیثیت رکھتى ہے اورزراعت کے بارے ميں کاشتکارکويہ اختيارتودياجاسکتاہے کہ فصل کے تقاضوں کودیکھ کرکھیت کوافتادہ چھوڑ دے اورزرعت نہ کرے ليکن يہ اختيارنہيں دياجاسکتاہے کہ اسے تباہ وبرباد کردے اورقبل ازوقت ياناوقت زراعت شروع کردے کہ اسے زراعت نہيں کہتے ہيں بلکہ ہلاکت کہتے ہيں اورہلاکت کسى قیمت پرجائزنہيں قراردي جاسکتى ہے ۔

مختصريہ ہے کہ اسلام نے رشتہٴ ازدواج کوپہلى منزل پرفطرت کاتقاضاقرارديا ۔پھرداخلى طورپراس ميں محبت اوررحمت کااضافہ کيا اورظاہرى طورپرحفاظت اورپردہ پوشى کواس کاشرعى نتيجہ قرارديااورآخرميں استعمال کے تمام شرائط وقوانین کى طرف اشارہ کردياتاکہ کسى بدعنوانى ،بے ربطى اوربے لطفى نہ پیداہونے پائے اورزندگى خوشگواراندازسے گذرجائے


_________________
"O son of Adam if you have collected anything in excess of your actual need you will act only as its trustee for someone else to use it.""(Imam Ali(a.s))"
Sat Feb 02, 2008 1:19 pm View user's profile Send private message Visit poster's website Yahoo Messenger MSN Messenger
farrukhraufrao
Pak Newbie


Joined: 03 Nov 2007
Posts: 14
Location: UK

Reply with quote
yup
Sat Feb 16, 2008 3:37 pm View user's profile Send private message AIM Address Yahoo Messenger MSN Messenger ICQ Number
AmannUmrah
Junior PK Member
Junior PK Member


Joined: 26 Jan 2017
Posts: 69
Location: Islamabad Pakistan

Reply with quote
Yes you are right. Jazakallah.
Sun Apr 09, 2017 5:56 pm View user's profile Send private message Visit poster's website AIM Address
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Islam Forum All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer