Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Husan-e-Saluk


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
Husan-e-Saluk
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1561

Husan-e-Saluk
Husan-e-Saluk
حسن سلوک
حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا تھا ‘ ایک رات ساتھ والے مکان میں ایک بچہ مسلسل روتا رہا آپ نے صبح اس یہودی کے دروازے پر کھڑے ہو کر دستک دی اندر سے ایک عورت کی آواز آئی کہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہے ۔ حضرت بایزید بسطامی نے اپنا تعارف کرایا اور خیریت دریافت کی یہودی عورت نے بتایا کہ میرا شوہر کئی ماہ سے سفر پر گیا ہوا ہے اور اس عرصہ میں میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے اور رات بھر وہی بچہ روتا رہتا ہے۔
حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا تھا ‘ ایک رات ساتھ والے مکان میں ایک بچہ مسلسل روتا رہا آپ نے صبح اس یہودی کے دروازے پر کھڑے ہو کر دستک دی اندر سے ایک عورت کی آواز آئی کہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہے ۔ حضرت بایزید بسطامی نے اپنا تعارف کرایا اور خیریت دریافت کی یہودی عورت نے بتایا کہ میرا شوہر کئی ماہ سے سفر پر گیا ہوا ہے اور اس عرصہ میں میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے اور رات بھر وہی بچہ روتا رہتا ہے ۔
آپ نے بچے کے رونے کا سبب پوچھا تو عورت نے بتایا کہ گھر میں اندھیرا رہتا ہے کوئی تیل لانے والا نہیں ہے اور نہ ہی پیسے ہیں میرے شوہر جاتے وقت گھر میں اناج رکھ کر گئے تھے ، اسی پر گزر اوقات کر رہی ہوں ۔ حضرت بایزیدبسطامی رحمتہ اللہ علیہ فوراََ اپنے گھر گئے اور ضرورت کی ہر چیز اس عورت کو مہیا کی اور پھر شام ہونے سے پہلے ہاتھ میں تیل کی کپی لے کر یہودی کے دروازے پر پہنچ گئے کئی روز تک آپ رحمتہ اللہ علیہ اس بے سہارا خاتون کیلئے ضروری چیزیں فراہم کرتے رہیں کہ مکان تاریکی میں نہ ڈوب جائے اور اندھیرے میں اس کا بچہ پھر نہ رونا شروع کردے ۔
کچھ ماہ بعد یہودی سفر سے واپس آگیا اور اس کی بیوی نے تمام حالات کا اس سے ذکر کیا تو وہ بہت خوش ہوا اور شکریہ ادا کرنے کیلئے حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بھائی شکریہ کی ضرورت نہیں یہ تو میرا فرض تھا جس کو میں نے پورا کیا اگر میں ایسا نہ کرتا تو سخت گنہگار ہوتا کیونکہ ہمارے دین میں پڑوسی کے بڑے حقوق ہیں ۔ یہودی نے حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ سے عرض کی حضور مجھے بھی اسی دین کی چادر رحمت میں چھپا لو اور اسی آقا ﷺ کا کلمہ پڑھا دو جہاں کی غلامی کی وجہ سے آپ اس بلند مرتبے پر فائز ہیں ۔
حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ نے اس یہودی کو اسی وقت مسلمان کیا۔ یہ عالی اخلاق کی ایک مثال ہے جس کی وجہ سے ایک یہودی اسلام کے دائرے میں دخل ہوا تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی جب غیر مسلموں نے مسلمانوں کے حسن اخلاق کی وجہ سے اسلام قبول کیا‘ ایسے واقعات طمانچہ ہیں ان لوگوں کے منہ پر جو کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور پھیلا‘ درحقیقت اسلام مسلمانوں کے حسن اخلاق کی وجہ سے پھیلا‘ آج کے مسلمان اخلاق سے بہت دور ہیں جس کی وجہ سے ذلیل ہو رہے ہیں اگر آج کے مسلمان نبی اکرم ﷺ کے اخلاق حسنہ اپنالے تو دنیا وآخرت میں کامیاب ہوجائے۔

Fri Apr 14, 2017 12:14 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer