Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Health benefits of vegetables


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Haspatal
Health benefits of vegetables
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Health benefits of vegetables
Health benefits of vegetables
سستی، سرسبز و رنگین، مفید اور ہماری صحت کی ضامن سبزیاں
سبزیوں کا استعمال ہماری صحت کا ضامن ہے۔ سبزیوں کا استعمال کرنے والے لوگ گوشت خوروں کی نسبت طویل عمر پاتے ہیں اور وہ کئی امراض سے بھی بچے رہتے ہیں۔ ہمیں اپنی روز مرہ کی زندگی میں سبزیوں کا استعمال بڑھانا چاہئے تاکہ ہم خود اور اپنے خاندان کو صحت مند اور توانا رکھ سکیں۔

سبزیوں کو ہمیشہ کم پکانا چاہیے تاکہ اس میں موجود اجزاء کا ہمیں بھرپور فائدہ ہو۔ سبزیوں کے استعمال سے ہم میں پانی کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے کیونکہ سبزیوں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جن کا ہم چھلکا اتار دیتے ہیں جب کہ ان کے چھلکے میں غذائیت بخش اجزاء کا خزانہ ہوتا ہے اس لئے ہمیں ان سبزیوں کو چھلکے سمیت پکانا چاہئے۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ دکان دار حضرات سبزیوں پر پانی چھڑک دیتے ہیں اس سے سبزیوں کی تازگی برقرار رہتی ہے آپ بھی جب سبزی کو رکھیں تواس پر پانی کا چھڑکاؤ کر دیں۔ اور اگر پانی میں تھوڑا سا سرکہ ملا کر چھڑکا جائے تو سبزیوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھا جا سکتا ہے۔ سبزیاں ہمیشہ تازہ ہی استعمال کرنی چاہئیں گلی سڑی سبزیوں سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ یہ صحت کی بجائے آپ کو بیمار کر سکتی ہیں۔ سبزیوں سے ہمیں مختلف وٹامنز، لحمیات،پروٹین اور آئرن ملتا ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

مولی:
اب ہم ذکر کرتے ہیں کہ کون سی سبزی سے ہمیں کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ سب سے پہلے مولی کو لیتے ہیں اس کو ہم سلاد کے طور پر ہی استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کا سالن بھی بناتے ہیں۔مولی پیشاب کی رکاوٹ دور کرتی ہے۔اس کے علاوہ مولی قبض اور بواسیر میں کھانا مفید ہے۔ ہمارے جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے علاوہ گردے اور مثانے کی پتھری میں فائدہ مند ہے۔ مولی خون صاف کرتی ہے اور اس کے علاوہ جگر اور معدے کے امراض میں مفید ہے مولی بلغم کے اخراج اور کھانوں کو ہضم کرنے میں مددگار ہے۔ کھانسی، نزلہ اور زکام میں مولی کھانا فائدہ مند رہتا ہے۔ اس لئے ہمیں مولی کو اپنے کھانوں کے ساتھ سلاد کے طور پر استعمال کرنا چاہیئے۔

چقندر:
سلاد کے طور پر استعمال ہونے والی دوسری سبزی چقندر ہے موٹے لوگ اس کو ضرور استعمال کریں کیونکہ اس کے کھانے سے جسم میں موجود چربی تحلیل ہوتی ہے۔ جسم سے خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور جلد کو صاف اور چمکدار بناتا ہے۔ بخار کی حالت میں چقندر کا جوس پینا مفید ہوتا ہے۔ یہ ہماری دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ چقندر ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے اس کے علاوہ چقندر ہماری ہڈیوں، ناخنوں اور جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔

گاجر:
سلاد کے طور پر استعمال ہونے والی تیسری سبزی گاجر ہے۔ گاجر کے کھانے کے بھی بہت فوائد ہیں جن میں ایک فائدہ یہ ہے کہ گاجر کھانے سے ہماری بینائی تیز ہوتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ گاجر جگر اور دماغ کو طاقت دیتی ہے اور آنتوں کی سوزش سے محفوظ رکھتی ہے۔ قبض کشا ہے اور مردوں کے لئے مفید ہے۔ گاجر ہماری ہڈیوں، ناخنوں اور جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ گاجر قبض کشا ہے اور رنگ کو نکھارتی ہے۔

ٹماٹر:
ٹماٹر بھی سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے اور اس کو کھانے بنانے میں بھی ذائقہ کے طور پر شامل کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر بھوک بڑھاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ ٹماٹر ہمارے جسم میں خون پیدا کرتا ہے خون کی خشکی دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔ ٹماٹر معدے کے لئے مفید ہے مردوں کی قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔ گردوں سے زہریلا پن کو ختم کرتا ہے۔ ٹماٹر بواسیر اور تلی کے امراض میں مفید ہے اس کے علاوہ شوگر کے مریض اس کا استعمال کریں کیونکہ یہ پیشاب میں موجود شوگر کو کنڑول کرتا ہے۔ مریض اور کمزور خواتین و حضرات اس کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ آپ کے جسم کو طاقت دیتا ہے۔ٹماٹر کھانے سے دانت مضبوط رہتے ہیں

Tue Jan 24, 2017 12:45 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Haspatal All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer