Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Haqeqat


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
Haqeqat
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Haqeqat
Haqeqat
حقیقت
ایک دفعہ حضرت جنید بغداری رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید کے دل میں خیال آیا کہ اب میں کمال کو پہنچ گیا ہوں اس لیے اب میرے لیے صحبت سے تنہائی بہتر ہے ۔ چنانچہ اس نے گوشہ نشینی اختیار کرلی ۔ جب رات ہوئی توایک اونٹ ان کے پاس لایا جاتا تھا اور
حکایت حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ :
ایک دفعہ حضرت جنید بغداری رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید کے دل میں خیال آیا کہ اب میں کمال کو پہنچ گیا ہوں اس لیے اب میرے لیے صحبت سے تنہائی بہتر ہے ۔ چنانچہ اس نے گوشہ نشینی اختیار کرلی ۔ جب رات ہوئی توایک اونٹ ان کے پاس لایا جاتا تھا اور ان کو اونٹ پر بٹھا کر بتایا جاتا کہ اب آپ بہشت کی طرف جارہے ہیں ۔ حتیٰ کہ وہ ایسی جگہ پر پہنچ جاتے جو بہت خوبصورت تھی ۔ انواع واقسام کے کھانے موجود تھے ۔ باغوں میں نہریں چل رہی ہوتیں ۔ صبح تک وہ وہاں رہتے اور پھر وہاں سوجاتے تھے ۔ جب بیدار ہوتے تو آپ کو عبادت خانہ میں پاتے ۔ اس سے ان کے دل میں تکبر بھرگیا اور بزرگی کے دعوے کرنے لگے ۔ جب حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ اس کے پاس تشریف لے گئے اور دیکھا کہ واقعی وہ اپنے آپ کو بہت باکمال درویش سمجھ رہا ہے ۔ حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ نے جب اس سے حال دریافت کیا تو اس نے سارا ماجرا بیان کردیا۔ آپ نے فرمایا کہ آج رات جب تو اس مقام پر پہنچے تو تین بارلاحول ولاقوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ دینا ۔ جب رات ہوئی تو اس کو لینے کے لیے لوگ اونٹ لے کر آگئے ۔ یہ دیکھ کر اس کے دل میں حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ کے متعلق شکوک پیدا ہوئے (کہ شاید غلط نصیحت کی تھی ) لیکن کچھ دیر کے بعد تجربہ کی خاطر اس نے لاحول ولاقوة پڑھا تو کیا دیکھتا ہے کہ سب لوگ بھاگ گئے اور اس نے اپنے آپ کو ایسی جگہ پرپایا جہاں گندگی پھیلی ہوئی تھی اور چاروں طرف مردار جانوروں کی ہڈیاں پڑی تھیں ۔ یہ دیکھ کر اس نے توبہ کی اور پھر شیخ کی صحبت میں واپس آگیا۔ چنانچہ مرید کے لیے تنہائی سے بڑھ کر کوئی بڑی آفت نہیں ہے ۔ صحبت کی شرائط یہ ہیں کہ ہر شخص کے ساتھ خوشی خلقی سے پیش آئیں ۔ بچوں پر شفقت کریں ۔ یعنی بزرگوں کے ساتھ اپنے والدین جیسا سلوک کریں ہم عمروں کو بھائی سمجھیں اور چھوٹے بچوں سے اپنی اولاد کی طرح محبت کریں ، حسد کینہ ، تکبر سے پرہیز کریں ۔ ہرشخص کو نیک نصیحت کریں ۔ ایک دوسرے کی غیبت ترک کریں ۔ خیانت نہ کریں اور قول وفعل سے ایک دوسرے پر اعتراض نہ کریں اور چونکہ صحبت کااصلی مقصد حق تعالیٰ کی رضا ہوئی ہے انسان کے قول وفعل میں کوئی ایسی بات نہ ہو۔ جس سے دوسروں کا دل رنج ہو۔ ایک دفعہ میں نے شیخ المشائخ حضرت ابوالقاسم گورگانی رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا کہ شرط صحبت کیا ہے فرمایا یہ کہ تو خود غرضی سے باز رہے کیونکہ صحبت کی تمام آفات اسی سے پیدا ہوتی ہیں ۔ صحبت میں خود پسندی اور خود غرضی سے بہتر تنہائی ہے جب تو خود غرضی اور مطلب پرستی اختیار کرے گا تو مصیبت میں مبتلا ہوگا۔

Fri Feb 17, 2017 12:27 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer