Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Gharor ka injaam bora


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
Gharor ka injaam bora
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Gharor ka injaam bora
Gharor ka injaam bora
غرور کرکے اپنے تمام اعمال برباد کردئیے
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک سرکش اور فاسق وفاجر شخص مخلوق خدا کیلئے باعث عذاب تھا۔ اس شخص کا تمام وقت لہودلعب میں اور لوگوں کو تنگ کرنے میں گزرتاتھا۔
حکایات سعدی رحمتہ اللہ علیہ:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک سرکش اور فاسق وفاجر شخص مخلوق خدا کے لئے باعث عذاب تھا۔ اس شخص کا تمام وقت لہودلعب میں اور لوگوں کو تنگ کرنے میں گزرتاتھا۔ہوش سنبھالنے سے لے کر بڑھاپے تک اس نے کوئی بھی نیکی کاکام نہیں کیاتھا۔ اس کے ان گناہوں اوربدکاریوں کے باعث لوگ اس کی جانب دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے تھے۔ اگر وہ کہیں نظر آبھی جاتا تو اس کے پاس سے گزرتے ہوئے انہیں خوف آتاتھا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک دن جنگل سے بستی کی جانب آئے تو اس زمانے کاایک عابد وزاہد شخص اپنے بالاخانے سے اتر کرآپ علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور نہایت عقیدت کے ساتھ آپ علیہ السلام کے پاؤں چومے۔ وہ فاجر شخص یہ سب دیکھ رہاتھا اس نے ایک عابد وزاہد شخص کو ایسی عقیدت سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاؤں چومتے دیکھا تو یہ احساس اس کے دل میں نشتر کی ماندد چبھا کہ ایک میں ہوں جس کانام لینا کوئی گوارا نہیں کرتا اور ایک یہ اللہ کا نیک بندہ ہے کہ بڑے بڑے عابدو زاہد اس کے پاؤں چوم رہے ہیں۔
وہ فاجر شخص اس خیال کے آتے ہی رونے لگااور روتے روتے اس پر رقت طاری ہوگئی۔ اس نے اللہ عزوجل کی بارہ گاہ میں اپنے گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی اور پھر جب اس عابد وزاہد شخص نے اس کو یوں گریہ کرتے دیکھاتو غصہ میں کہا کہ یہ مردودیہاں کہاں سے آگیا؟ اس کا یہاں کیاکام؟ یہ دوزخ کاایندھن بنے گا یہ توبدکار ہے اور ایسابدکار ہے کہ دوزخ بھی اس سے پنا مانگتی ہوگی۔
اس عابدوزاہد نے یہ خیال کرتے ہوئے دعا مانگی کہ اے اللہ ! میرا انجام اس مردود کے ساتھ نہ کرنا۔ جس وقت وہ عابد وزاہد دعامانگ رہاتھا عزوجل نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جانب وحی کی کہ وہ گناہ گار اپنے گناہوں پر نادم ہونے کی وجہ سے بخش دیاگیا اور جنت کاحقدار ہوگیا۔ جو ہمارے دروازے پرعاجز بن کر آئے ہم اسے مایوس نہیں کرتے ہم نے دونوں کی دعاقبول کرلی اور اس عابدوزاہد نے دعامانگی تھی کہ اس کاحشراس کے ساتھ نہ ہواس لئے اس کامقام جنت کی بجائے دوزخ ہے اس نے غرور کرکے اپنے تمام اعمال برباد کردئیے۔
مقصودبیان:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل کی ذات سے کچھ بعید نہیں کہ وہ کس وقت ایک گناہ گار کو توبہ کی توفیق عطافرما دے اور کسی متقی وپرہیز گار کواپنی بارگاہ میں ذلیل وخوار کردے۔ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں ہمیشہ استقامت کی دعاکرنی چاہئے اور ہمیشہ اس کی رحمت کا امید وار رہنا چاہئے۔ اگر کوئی گناہ گار نظر آئے تو اس کے گناہوں کی بجائے خود پر نظر دوڑانی چاہئے اور اپنا احتساب کرنا چاہئے کہ کہیں باطن میں وہ اس سے زیادہ گناہ گار تو نہیں اور متکبروں کو اللہ عزوجل پسند نہیں کرتا۔

Thu Aug 04, 2016 12:53 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer