Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Gaib sai Gwahi


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
Gaib sai Gwahi
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1539

Gaib sai Gwahi
Gaib sai Gwahi

غیب سے گواہی
بغداد میں ہر طرف حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کی پارکبازی اور ولایت کے چرچے ہورہے تھے اور ہر کوئی آپ کی صحبت سے فیض حاصل کرنے کا متمنی تھا۔ لوگ آپ کی محفل میں شرکت کو بہت بڑی سعادت سمجھتے تھے ۔
حکایت اولیاء کرام رحمتہ اللہ علیہ :
بغداد میں ہر طرف حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کی پارکبازی اور ولایت کے چرچے ہورہے تھے اور ہر کوئی آپ کی صحبت سے فیض حاصل کرنے کا متمنی تھا۔ لوگ آپ کی محفل میں شرکت کو بہت بڑی سعادت سمجھتے تھے ۔
ایک شخص جس کا نام غلام الخلیل تھا۔ اولیاء اللہ کا سخت دشمن ، بظاہر نیک مگر باطنی طور پر بڑا خبیث انسان تھا اپنی ریاکاری کی وجہ سے خلفیہ کے دربار تک رسائی حاصل کرچکا تھا۔ اس نے جب حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کی اس قدر عزت دیکھی تو مارے حسد کے جل کر کوئلہ ہوگیا ۔ اس نے حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو رسوا کرنے کا پروگرام بنایا مگر اس کے ہاتھ میں کوئی موقع نہ آرہا تھا ۔
ایک عورت تھی ، خوبصورت تھی مگر بدکار تھی ۔ اس نے ایک روز حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو دیکھا تو آپ کے حسن پر فریفتہ ہوگئی ۔ اس نے حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکر خود کو پیش کردیا۔ آپ نے اسے بری طرح دھتکار دیا ۔ وہ عورت بڑی مایوسی ہوئی ۔ اس نے ہمت نہ ہاری اور حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں حاضر ہوئی اور عرض کی :
آپ حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو حکم فرمائیں کہ وہ مجھے قبول فرما لیں ۔
حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ نے اس عورت کو بہت برا بھلا کہا اور اپنی مجلس سے نکل جانے کا حکم دیا۔
وہ عورت مایوس ہو کر اسی بدطینت شخص غلام الخلیل کے پاس جاپہنچی اور اس کو سارا قصہ جاسنایا۔ غلام الخلیل نے موقع غنیمت جانا اور اس عورت کو بہکانے میں کامیاب ہوگیا ۔ وہ عورت اس کے کہنے پر حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ پر تہمت لگانے لگی کہ انہوں نے نعوذبااللہ میرے ساتھ زنا کیا ہے ۔
غلام الخلیل اس عورت کو لے کر خلیفہ کے دربار میں جا پہنچا۔ اور بڑھا چڑھا کر یہ جھوٹا واقعہ خلیفہ کے سامنے بیان کیا۔ خلیفہ کو غلام الخلیل پر بڑا اعتماد تھا۔ اس نے فوراََ حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ غلام الخلیل کی باتوں میں آکر خلیفہ نے حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کے قتل کا فیصلہ کیا ۔
اگلے روز جب حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو خلیفہ کے دربار میں پیش کیا گیا تو خلیفہ کے حکم پر جلاد بھی حاضر ہوگیا ۔ خلیفہ نے حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کے قتل کا حکم جاری کرنا چاہا مگر خداکی قدرت سے اس کی زبان بند ہوگئی ، اور اس کے منہ سے قتل کے الفاظ نہ نکل سکے ۔ خلیفہ نے بڑا زور لگایا مگر قتل کا حکم نہ جاری کر سکا۔ آخر خلیفہ نے مجبو ہو کر حکم دیا کہ کل دوبارہ حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو دربار میں پیش کیا جائے ۔
جب رات ہوئی تو خلیفہ سونے کے لئے اپنے کمرے میں چلا گیا ۔ نیند کی حالت میں خلیفہ نے ایک غیبی آواز سنی جوا س سے کہہ رہی تھی ۔
اے خلیفہ ! اگر تم نے بے گناہ حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو قتل کرایا تو تیری یہ سلطنت تباہ وبرباد ہوجائے گی ۔
اسی وقت خلیفہ کی آنکھ کھل گئی ۔ باقی ساری رات وہ جاگتا ہی رہا۔ صبح سویرے خلیفہ نے دوبار لگایا اور حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔ جب حضرت سمنون رحمتہ اللہ علیہ دربار میں آئے تو خلیفہ نے بھرے دربار میں ان سے معافی مانگ لی اور انہیں بڑی شان وشوکت کے ساتھ دربار سے رخصت کیا ۔

Fri Feb 24, 2017 12:43 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer