Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


England win series of match against Pakistan


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Cricket Cricket and Cricket
England win series of match against Pakistan
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1158

England win series of match against Pakistan
England win series of match against Pakistan

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
ناٹنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 444 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 42.4 اوورز میں 275 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ شرجیل خان اور محمد عامر 58، 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، عادل رشید 2، مارک ووڈ، بین اسٹوک، معین علی اور لیام پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہاڑجیسے ہدف کے تعاقب میں سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم چوتھے ہی اوور میں 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان اظہر علی خود بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔ شرجیل خان نے 29 گیندوں پر 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے اور باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ بڑا ہدف دیکھ کر مڈل آرڈر کے پیر بھی لڑ کھڑا گئے بابراعظم 9، شعیب ملک صرف، سرفراز احمد 38، محمد نواز 34 ،حسن علی 4 اور وہاب ریاض 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دسویں وکٹ پر یاسرشاہ اور محمد عامر نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے سب سے زیادہ 76 رنز کی شراکت قائم کی۔

قومی ٹیم کے بلے بازوں نے تو مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن محمد عامر نے بیٹسمینوں کی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 58 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے جب کہ یاسر شاہ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا، جیس روئے 15 رنز پر حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد جوئے روٹ نے الیکس ہیلز کے ہمراہ ملکر 248 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اس دوران الیکس نے 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 171 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ جوئے روٹ 85 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جوز بٹلر اور کپتان مورگن نے چوتھی وکٹ کے لیے 161 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی جس میں بٹلر 51 گیندوں پر 90 اور مورگن 27 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 110 رنز دیے، محمد عامر نے بغیر کسی وکٹ کے 72، حسن علی نے 74 رنز دے کر 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو دیا جانے والا 444 رنز کا ہدف کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف ہے جب کہ اس سے قبل سری لنکا نے 2006 میں ہالیڈ کو جیت کے لئے 443 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Sad uff Pakistano kabhi tu jeet lia karo
Wed Aug 31, 2016 12:54 pm View user's profile Send private message
Safyankhan
Senior Member Pakistani
Senior Member Pakistani


Joined: 09 Mar 2016
Posts: 521

Reply with quote
Its very bad for Pakistan. Pakistani team becoming very weak. Pakistan need more improvement.
Sat Oct 08, 2016 12:35 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Cricket Cricket and Cricket All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2
Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer