Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Dilll shakista na ho,ghum na kro agr momin ho tu


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Islam Forum
Dilll shakista na ho,ghum na kro agr momin ho tu
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Dilll shakista na ho,ghum na kro agr momin ho tu
Dilll shakista na ho,ghum na kro agr momin ho tu
دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو،اگر تم مومن ہو!
(Akhtar Sardar, Kasowal)

پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبی ہے، اور آپ ﷺ سے اصل محبت ہے ۔

جب یہ تحریر لکھنے بیٹھاتو دیکھا دنیا بھر میں رسولِ رحمت صلی اﷲ علیہ وسلم کا جشن میلادالنبی منایا جا رہا ہے ۔جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں، محفلیں سجائی جا رہی ہیں ۔تو دل باغ با غ ہوگیا ،ویسے ہی مومن کی علامت ہی یہی ہے کہ آقاکی دنیا میں جلوہ گری کا ذکر ہو تو خوب خوشیاں منائے ،پھر ایک خیال بھی ذہین میں آیا کہ ہم مسلمان اب نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ۔ بلکہ نام کے بھی کہاں ہم نے تو اپنے اپنے مسلک ،مکتب کو اپنی پہچان بنا لیا ہے ۔حتی کہ مساجد پر بھی مسلک کے نام کی تختی لگا لی ہے ۔دل غم سے بوجھل ہو گیا ۔آج امت مسلمہ مشکل حالات سے گزررہی ہے ۔ ہم کو اس نقصان کا احساس بھی نہیں ہے ۔اسی سبب سے ہم ایک زوال زدہ قوم و امت بن چکے ہیں ۔

ہمارے مسلمان بھائی آپس میں خانہ جنگی میں مصروف ہیں۔ صرف اور صرف مسلک کی بنیاد پر ایک ملک دوسرے مسلمان ملک پر اپنے مسلک کی بنیاد پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہیں ۔مسلمان یا مومن تو وہ ہوتے ہیں ،جو آپس میں نرم ہوں ۔اتحاد ،ایمان ،تنظیم ان کا طرہ امتیاز ہوتا ہے ۔ہم اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں ۔اور جو ہمارا اصل دشمن ہے اس سے دوستی کی ہوئی ہے ۔اﷲ کے نبی ﷺ اور اﷲ کے پیغام کو بھول گئے ہیں ۔مسلمان بھائی بھائی ہیں ۔کافروں کو دوست نہیں بناتے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے بطور مومن و مسلم اپنی پہچان ختم کر لی ہے اور فرقوں کو اپنی پہچان بنا لی ہے ۔

افسوس کہ اﷲ کی جماعت اب متحد نہیں رہی اﷲ کا فرمان ہے کہ’’اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) اور ایمان والوں کو دوست بنائے گا تو اﷲ کی جماعت (کے لوگ)ہی غالب ہونے والے ہیں۔‘‘ اصل سبب ہم نے اسوہ رسول ﷺ سے منہ موڑ لیا ہے ۔ اس خرابی کو دورکرنے کے لئے ہمیں آپ کے اس اسوہ مبارکہ کو اپنے لیے مشعل راہ بنانا چاہئے ۔جس بابت اﷲ تعالی کا ارشاد ہے کہ رسول ﷺ کی زندگی میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔’’بے شک رسول اﷲ کی پیروی بہتر ہے ، اس کے لئے کہ جو اﷲ اور پچھلے دن کی امید رکھتا ہو اور اﷲ کو بہت یاد کرے ۔‘‘ (الاحزاب)

آج امت میں انتشار کی بڑی وجہ اپنے مسلک کے حق ہونے شدید اصرار ہے ۔اس آگ میں ہم اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہم نے صحابہ کرام کو بھی بانٹ لیا ۔قرآن کے تراجم و تفسیر میں اپنے اپنے فرقوں و مسالک کو سامنے رکھ کر فرق ڈال لیا۔اور اپنے بھائیوں کی تذلیل کرنے لگے اور اس بات کو بھول گئے ہیں کہ اسلام دوسروں کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا۔اﷲ کے اس فرمان کو ہم بھول گئے کہ
’’اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اﷲ(ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ (خود) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے، وہ مومنوں پر نرم (اور) کافروں پر سخت ہوں گے ۔‘‘

ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبی ہے، آپ ﷺ سے اصل محبت ہے ۔

آج کی سب سے بڑی سچائی اور حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں (القرآن) اور ہم رسول رحمت کی تعلیمات پر عمل کریں اور ان کو عوام تک پہنچائیں۔

آپ ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کو زندگی کا راہبر بنایا جائے ۔ سیرت کو اپنانے کاذریعہ بنایا جائے ۔ہمیں اﷲ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط بنانا چاہئے ۔ اور پوری زندگی کو سیرت اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں گزارنے کا عہد اور جذبہ پیدا کرنا چاہئے ۔ہماری زندگی کا مقصد کیا ہو ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اﷲ کی زمین پر اﷲ کے دین کو غالب کرنا۔اس کے لیے جد و جہد کرنا ۔پہلے خود پر اسلام نافذکرنا ۔پھر دوسروں کو دعوت دینا ۔دنیا میں ہر عظیم مقصدتک پہنچنے کے لیے قربانیا ں دینا ہی پڑتی ہیں، مقصد کا حصول جدوجہد کے نتیجے ہی میں ممکن ہوتا ہے ۔اس مقصد کی عظمت اتنی زیادہ ہے کہ قرآن پاک میں تین مرتبہ ایک ہی انداز اور یکساں الفاظ میں اسے دہرایا گیا ہے ۔’’وہی (اﷲ) ہے ،جس نے اپنے رسول (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس (رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) کو ہر دین پر غالب کر دے ۔‘‘

اس راہ میں مشکلات تو آتی ہیں ۔جب نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اﷲ کے حکم کے مطابق مکہ اور اس کے گرد ونواح میں دعوت دین کا کام شروع کیا تو آپ کی مخالفت میں قریش کے تمام سردار اٹھ کھڑے ہوئے ۔طرح طرح کی اذیتیں دی گئیں ۔ہجرت کرنا پڑی ۔ فتح مکہ کے وقت حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنہ کو اس گھاٹی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ،آپ ﷺنے فرمایا کہ اے جابر! تمھیں معلوم ہے کہ یہ کون سی جگہ ہے ؟ جب انھوں نے لاعلمی ظاہر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ’’یہ شعب ابی طالب ہے ، جہاں ہم لوگوں کو تین سال تک مقید رکھا گیا۔ ہمارے بچے بھوک سے بلبلاتے رہے ، ماؤں کی چھاتیوں میں دودھ تک خشک ہوگئے تھے اور ہم لوگ درختوں کے پتے اور چھال کھانے پر مجبور کردیے گئے تھے ‘‘۔

آج امت کے ہر فرد کوشدید ضرورت ہے کہ وہ سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ اس نقط نظر سے کرے کہ موجودہ حالات میں نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے کیا درس فراہم کرتی ہے ۔ اﷲ کا ارشاد ہے اگر تم مومن ہو تو کامیاب ہو جاؤگے ۔یہا ں میں پھر وہی بات دوبارہ کرنا چاہتا ہوں، شاید کہ اتر جائے کسی دل میں میری بات۔ ہم کو اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا چاہئے اور تفرقے میں نہیں پڑنا چاہئے ۔یہ تفرقہ ہی ہماری ناکامی اور زوال کا سبب ہے ۔قرآن کا حکم ہے ’’دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو‘‘۔

Wed Apr 12, 2017 12:07 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Islam Forum All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer