Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Allah ki nehmatai


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
Allah ki nehmatai
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

Allah ki nehmatai
Allah ki nehmatai
کسی مُلک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔وہ اپنی رعایا میں ہر دل عزیز تھا۔اُس کے ملک کا ہر خاص وعام اُس سے خوش تھا۔اُس کا وزیر بھی اچھا تھا۔بادشاہ روز صُبح اللہ کا نام لے کر اُٹھتا اور اپنی عوام کی بھلائی کے کامو میں لگ جاتا۔زندگی یونہی گُزر رہی تھی کہ کسی دُشمن مُلک نے حملہ کر دیا۔بدقسمتی سے بادشاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بادشاہ کو قید میں ڈال دیا گیا۔آہستہ آہستہ حالات پھر سے معمول پر آنے لگے۔آنے والا نیا بادشاہ بھی رعایا کا دل جیتنے میں لگ گیا۔زندگی پھر سے رواں دواں ہو گئی۔مگر یہاں قیدی بادشاہ اپنے شب و روز یہ سوچنے میں لگانے لگا کہ آخر اُس سےکہاں ایسے کوئی غلطی یاں گُناہ ہوا ہے جس کی سزا مل رہی ہے۔بادشاہ قید خآنے میں بھی اللہ کا شُکر ادا کر رہا تھا۔اُس کا کھانا بھی وقت پر پُہنچ جاتا تھا۔لیکن جب دُوپہر کے کھانے کا وقت ہوتا تو اُس کو شاہی چاولوں کی خُوشبو آنے لگتی۔وہ سوچتا شاید آج اُسکے لیئے شاہی کھانا آنے والا ہے مگر کھانا آتا تو وہی قیدیوں والا۔وہ سمجھ نہیں پاتا تھا کہ آخر یہ خُوشبو کہاں سے آتی ہے۔بادشاہ کو قید میں اب آٹھ ماہ ہونے کو تھے۔ایک دن بادشاہ کوصُبح کا کھانا نہ دیا گیااور دوپہر کا کھانا بھی اُس کے مقررہ وقت پر نہ پُہنچا۔اب بادشاہ کو بھوک ستانے لگی کہ اچانک اُس کو وہی شاہی چاولوں کی خُوشبو آنے لگی۔اُس نے اپنے قیدخانے میں موجود روشن دان سے آواز لگائی کہ اگر کوئی اللہ کا بندا اُس طرف ہے تو مُجھ کو کھانے کو کچھ دے میں بھوکا ہوں۔قیدخانے کے باہر ایک آدمی تھا۔اُس نے کپڑے کے اندر کچھ کھانا باندھ کر روشن دانسے اندر پھینک دیا۔جب بادشاہ نے کپڑا کھولا تو اُس کو تعاجب ہوا کہ یہ تو وہی شاہی چاول ہیں جس کی خُوشبو روز اُس کو آتی تھی۔بادشاہ نے فورا پوچھا کہ آپ کون ہیں?دیوار کے اُس پار سے آواز آئی کے میں اک فقیر ہوں اور روز بھیک مانگنے کےلیئے یہیں بیٹھتا ہوں۔یہ سن کر بادشاہ کو مزید حیرانگی ہوئی کیونکہ شاہی چاول ایک فقیر کے پاس کیونکر ہوسکتے ہیں?بادشاہ نے اپنے سوال کو فقیر کے سامنے رکھا۔فقیر نے بادشاہ کو بتایا کہ وہ اس وقت جس دیوار کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اُس دیوار سے ایک نالی نکل رہی ہے جو کی محل کے شاہی باورچی خانے سے ہے۔وہ روز صُبح جب یہاں آتا ہے تو وہ اس نالیکے آگے ایک کپڑا باندھ دیتاہے جس کی وجہ سے بہہ کر آنے والا کھانا اور چاول اس کپڑے میں رہ جاتا ہے اور پانی آگے چلا جاتا ہے۔پھر وہ اس کھانے کو گھر لے جاتا ہے۔اس میں سے چاول الگ کر کے اُن کو دھوتا ہے اور چاولوں کو سُکھا کر جمع کر لیتا ہے۔اور اس ہی طرح سے اُس نے کافی چاول جمع کر رکھے ہیں۔مگر اب وہ یہ کھانا اور جمع نہیں کر پارہا۔کیونکہ یہ کھانا تو اُس نے پہلے حُکمرانکی حکومت میں جمع کیا تھا۔اُس فقیر نے نہایت افسوس کے ساتھ بتایا کہ شاید اب کا بادشاہ اپنے ملازمین کو کھانا پھیکنے نہیں دیتا ہوگا۔یہ سُنتے ہی بادشاہ سمجھ گیا کہ آخراُس کو کس گُناہ کی سزا ملی ہے۔فقیر جب اپنی بات کہہ چُکا تو اُس نے بادشاہ سے پوچھاکہ وہ کون ہے اور قیدخانے میں کیونکرہے?بادشاہ نے آشک بار ہوکر اس کا جواب دیا کہ وہایک بدنصیب بادشاہ تھا اور وہ اس وقت اپنے اللہ کی نعمت کو ضائع کرنے کی سزا کاٹ رہا ہے۔اللہ کی نعمت صرف اناج ہی نہیں ہے بلکہ ہر وہ حلال چیز ہے جس کے استعمال سےہم کو سکون فراہم ہوتاہے ہوا،پانی،مکان،کپڑا،پٹرول،گیس اور بجلی یہ سب ہمارے اللہ کی نعمتیں ہیں۔جو چیز آپ کے قابل استعمال نہ ہو آپ اُس کو اپنے کسی ضرورت مند بھائی بہن کو دے دیں۔جیسا کے آپ لوگ جانتے ہو کہ آج کل پاکستان بُہت سی مُشکلات میں ہے جس میں پانی کا اور بجلی کا بُحران سرفهرست ہیں کہیں یہ مُشکلات بھی تو ہمارے کسی کُفران نعمت کا ہی تو نتیجہ نہیں ؟

Wed Apr 05, 2017 12:56 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer