Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


Ahmed Shehzad and Umer Akmel not selected Englend Matches


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Cricket Cricket and Cricket
Ahmed Shehzad and Umer Akmel not selected Englend Matches
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1158

Ahmed Shehzad and Umer Akmel not selected Englend Matches
Ahmed Shehzad and Umer Akmel are not selected in Pakistani team for England matches

دورہ انگلینڈ کیلئے احمد شہزاد اور عمراکمل کو ٹیم میں شامل نہ کر کے اچھا فیصلہ کیا گیا، انضمام الحق کے سلیکشن طریقہ کار سے متفق ہوں، انضمام اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر سب کررہے ہیں،پہلا موقع نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا گیا، ان کے ساتھ ڈسپلن کے مسائل اس سے قبل بھی تھے دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت تک ٹیم میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے جب تک وہ فرسٹ کلاس میں بہتر کارکردگی نہ دکھلائیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا انٹرویو
جمعہ 10 جون 2016 8:40 pm
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے دورہ انگلینڈ کیلئے احمد شہزاد اور عمراکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کو ٹیم کے لیے نیک شگون قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں انضمام الحق کے سلیکشن طریقہ کار سے متفق ہوں اور جو کچھ وہ کررہے ہیں وہ وسیع تجربے کی بنیاد پر کررہے ہیں ۔
سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے بلکہ ان کے ساتھ ڈسپلن کے مسائل اس سے قبل بھی تھے، 2015 میں وقاریونس نے شکایت کی تھی جس پر نوٹس نہیں لیا گیا۔یوسف کا ماننا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت تک ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیے جب تک یہ ایک یا دو فرسٹ کلاس سیزن میں بہترین کارکردگی نہیں دکھاتے۔
انہوں نے سلیکٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر ایک دفعہ اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے تو اس پر قائم رہیں اور دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال بنائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ڈسپلن کے مسائل مزید گھمبیر ہوں گے۔احمد شہزاد اور عمراکمل کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'اگر محدود طرز کرکٹ میں ان کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو یہ فیصلہ ٹیم کے نقصان میں نہیں ہے لیکن حقیقت یہ کہ دونوں کو ٹیم سے باہر رکھ کرڈومیسٹک کرکٹ کی جانب بھیجنے کی ضرورت ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا نہ صرف ٹیم کے مفاد میں ہے بلکہ خود کھلاڑیوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ایک سوال پر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے عروج کا دور بہت پہلے
گزر چکا ہے اور انھیں پہلے ہی کرکٹ سے کنارہ کش ہونا چاہیے تھا۔آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سلیکٹرز اور بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ آفریدی کے حوالے سے کیا کرناچاہتے ہیں لیکن میں فوری طور پر انھیں جاتا نہیں دیکھ رہا۔
پاکستان ٹیم کی دورہ انگلینڈ میں کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'میں قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے پرامید ہوں، تجزیہ کار موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میزبان ٹیم کو مضبوچ گردانتے ہیں لیکن میرے خیال میں ایسا ہرگز نہیں ہے۔سابق مایہ ناز بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر یہ ٹیم متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کو شکست دے سکتی ہے تو پھر ان کے گھر میں جاکر بھی وہی کارکردگی دہرا سکتی ہے۔
محمد یوسف نے پاکستان کے لیے آخری دفعہ 8 نومبر 2010 کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا جس کے بعد انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ انھوں نے تاحال باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان نہیں کیا لیکن وہ کہتے ہیں کہ واپسی کا کوئی ارادہ نہیں یہ فیصلہ اٹل ہے۔سابق کپتان نے 90 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، 33 نصف سنچریوں اور 24 سنچریوں کی مدد 7 ہزار 530 رنز بنائے، 288 ون ڈے میچوں میں انھوں نے 64 نصف سنچریاں اور 15 سنچریوں کی مدد سے 9 ہزار 720 رنز بنائے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی شرکت کی اور مجموعی طور پر 50 رنز بنائے۔

I think umer akmal is a good player,inzmam give him a chance?? what u think??? i am right???
Sad
Sat Jun 11, 2016 1:23 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Cricket Cricket and Cricket All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2
Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer