Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


3 Chapati


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories
3 Chapati
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1539

3 Chapati
3 Chapati
تین روٹیاں
حضرت عبداللہ بن جعفررحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ جنگل میں تشریف لے جا رہے تھے ۔ راستہ میں ایک باغ پر گزر ہوا وہاں ایک حبشی غلام باغ میں کام کر رہا تھا۔ اس کی روٹی آئی اسی وقت ایک کتا بھی باغ میں چلا آیا اور اس غلام کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا۔
حضرت عبداللہ بن جعفررحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ جنگل میں تشریف لے جا رہے تھے ۔ راستہ میں ایک باغ پر گزر ہوا وہاں ایک حبشی غلام باغ میں کام کر رہا تھا۔ اس کی روٹی آئی اسی وقت ایک کتا بھی باغ میں چلا آیا اور اس غلام کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا۔
اس غلام نے کام کرتے ایک روٹی اس کتے کے سامنے ڈال دی، کتے نے اس کو کھا لیا اور پھر کھڑا رہا۔ اس نے پھر دوسری اور تیسری روٹی بھی ڈال دی۔ کل تین ہی روٹیاں تھیں۔ وہ تینوں کتے کو کھلا دیں۔ حضرت عبداللہ بن جعفررحمتہ اللہ علیہ غور سے کھڑے دیکھتے رہے ۔ جب وہ تینوں روٹیاں ختم ہو گئیں تو آپ نے اس غلام سے پوچھا کہ تمہاری کتنی روٹیاں روزانہ آتی ہیں۔ اس نے عرض کیا آپ نے ملاحظہ فرما لیا تین ہی آیا کرتی ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن جعفر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا، پھر تینوں کا ایثار کیوں کر دیا؟
غلام نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن جعفر رحمتہ اللہ علیہ یہاں جنگل میں کتے رہتے نہیں ہیں۔ یہ غریب بھوکا کہیں دور سے مسافت طے کر کے آیا ہے ۔ اس لئے مجھے اچھا نہ معلوم ہوا کہ اس کو ویسے ہی واپس جانے دوں۔ حضرت عبداللہ بن رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا پھر آج تم کیا کھاؤ گے ۔
غلام نے کہا ایک دن فاقہ کروں گا۔ یہ تو کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے دل میں سوچا کہ ایثار کے مقابلے میں گویا لوگ مجھے ملامت کرتے ہیں کہ بہت سخاوت کرتا ہے یہ غلام تو مجھ سے بہت زیادہ سخی ہے ۔ یہ سوچ کر آپ نے شہر میں جا کر مالک باغ سے وہ باغ اور غلام خرید لیا اور جا کر غلام سے کہا، جا میں نے تجھے آزاد کیا اور باغ بھی تجھے ہی بخش دیا ہے ۔ غلام نے انتہائی خودداری سے جواب دیا کہ میں آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس شکریے کے اظہار میں یہ باغ آپ کی خدمت میں نذرانہ پیش کرتا ہوں چونکہ اب آپ کے دل میں میری عزت و عظمت اور عقیدت
ہو گئی ہے جو کہ میرے حق میں زہرقاتل ہے ۔ لہٰذا اب میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہاں سے چل دیا۔


Wed Mar 29, 2017 12:49 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Desi Stories All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer