Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarFree SMS PakistanResults OnlineUrdu EditorLollywoodLive Cricket Score
Government DepartmentsKSE Live RatesUseful LinksJobsOnline GamesCheck EmailPromote us
GEO News LiveGEO NewsDawn News Live TVExpress News

ForumPakistan.com

Bookmark site!


10 healthy foods for beautiful skin


Bookmark and Share
 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Haspatal
10 healthy foods for beautiful skin
Author Message
Imama Nadeem
Senior Proud Pakistani
Senior Proud Pakistani


Joined: 10 Jun 2016
Posts: 1562

10 healthy foods for beautiful skin
10 healthy foods for beautiful skin
وہ کھائیں جو آپ کو خوبصورت بنائے
کیا آپ جلد کی خوبصورتی کے لیے مختلف مہنگی اور غیر مؤثر مصنوعات کا استعمال کر کے اب تھک چکے ہیں؟ تو یہ وقت ہے ان سب چیزوں کو پھینک کر ایسی قدرتی غذائیں استعمال کرنے کا جو آپ کی جلد کو خوبصورتی بخش سکتی ہیں- اور ان غذاؤں کے اخراجات بھی ان مہنگی مصنوعات سے انتہائی کم ہیں جنہیں آپ آج تک استعمال کرتے آئے ہیں- یہ غذائیں نہ صرف آپ کی جلد کو خوبصورت بنائیں گی بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھیں گی

پالک ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اور اسے یقینی طور پر روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جانا چاہیے- پالک میں آئرن٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬ وٹامن اے٬ فائبر اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں- خاص طور پر اس میں پائے جانے والے وٹامن سی٬ ای اور اے جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں- پالک آپ کو جلد کی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

یہ سرخ مرچ ایک ذائقہ دار سبزی ہے اور آپ سے کچا اور پکا ہوا دونوں صورتوں میں کھا سکتے ہیں- مرچ کی اس قسم میں پایا جانے والا وٹامن سی آپ کی روزمرہ کی مطلوبہ مقدار سے 100 فیصد زیادہ ہوتا ہے- اس مرچ میں غذائی ریشے اور وٹامن بی 6 کی اہم مقدار پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ اس سرخ مرچ میں کیروٹین بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد خون کی گردش کو بڑھاتا ہے- کیروٹین ہی کی وجہ سے آپ کیل مہاسوں سے محفوظ بھی رہ سکتے ہیں-

سالمن مچھلی ڈپریشن٬ بےچینی اور دباؤ سے بچنے کے لیے ایک بہترین غذا ہے- سالمن میں پایا جانے والا وٹامن ڈی اس مقدار سے کئی زیادہ ہوتا ہے جتنی آپ کے جسم کو روز ضرورت ہوتی ہے- اور وٹامن ڈی ہی آپ کے دل٬ ہڈیوں اور دماغ کو صحت مند رکھتا ہے- وٹامن ڈی کولون کینسر٬ دباؤ٬ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- اس مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو سوزش٬ جھریوں اور مہاسوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں-


ڈارک چاکلیٹ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوتی ہے- اس میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈ اور flavonol جلد کو مزید چمکدار بناتے ہیں- ڈارک چاکلیٹ میں جلد کو ناہمواری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ سورج کی شعاعوں سے پہنجنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے-

ناریل کے تیل 90 فیصد کیلوریز پائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی انتہالی طاقتور جراثیم کش lauric ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو وائرس٬ انفیکشن ٬ سوزش اور کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے- ناریل کا تیل میں موجود فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور جھریوں سے محفوظ بناتے ہیں اور خشکی سے بھی بچاتے ہیں-

پپیتا ایک حیرت انگیز پھل ہے اور اس متعدد طبی فوائد پائے جاتے ہیں- اس میں کافی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں ( 100 گرام میں صرف 39 کیلوریز ہوتی ہیں) اور اس میں کولیسٹرول بھی موجود نہیں ہوتا- اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پپیتا کھانا شروع کردیں- پپیتے میں پایا جانے والا وٹامن ای٬ سی اور بیٹا کروٹینا سوزش اور کیل مہاسوں میں کمی لاتا ہے- اس کے علاوہ وٹامن سی سورج کی شعاعوں سے آپ کی جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

سیلری کو بھی روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ بھی جلد کی تروتازگی کے لیے بہترین ہے- اس میں پایا جانے والا وٹامن کے خون کی گردش کو توانا اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے- اس کے کھانے سے دباؤ کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے اور دباؤ ہی جلد کو خراب کرنے کی اصل وجہ بھی ہوتا ہے- اس کے علاوہ انسان دباؤ ہی کی وجہ سے میگرین اور کینسر کا مریض بھی بن سکتا ہے- سیلیری نیچرل سوڈیم٬ پوٹاشیم اور پانی پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع نہیں ہونے دیتے-

Green tea

سبز چائے ایک مشروب ہے لیکن چائے کی پتی ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہے- سبز چائے میں موجود اینٹی اوکسیڈنسٹس٬ اومینو ایسڈ اور L-theanine آپ کے جسم کو آرام بخشتے ہیں اور دباؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- سبز چائے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتی ہے اور کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے- اگر آپ اس کے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کم سے کم 3 کپ پئیں-

گاجر صرف آنکھوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جلد کے لیے بھی بہت فائدے مند ہے- اس میں وٹامن اے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث آپ خلیوں کی اضافی پیداوار سے بچ جاتے ہیں- یہ پیداوار جلد کی بیرونی تہوں میں ہوتی ہے- اور اسی وجہ سے ماہرین گاجر کو روزانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں
-
سورج مکھی کے بیج٬ السی کے بیج اور لوکی کے بیج جلد کے لیے انتہائی بہترین قرار دیے جاتے ہیں- خاص طور پر سورج مکھی اور لوکی کے بیجوں میں سیلینیم٬ وٹامن ای٬ میگنیشیم اور پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- سیلینیم اور پروٹین جلد کو جھریوں سے دور رکھتے ہیں٬ وٹامن ای جلد کی نمی میں اضافہ کرتا ہے اور میگنیشیم آپ کے دباؤ کی سطح میں کمی لاتا ہے- السی کے بیجوں میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جھریوں اور کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتے ہیں

Sat Mar 04, 2017 12:51 pm View user's profile Send private message
sairaiftikhar146
Pak Newbie


Joined: 12 Apr 2017
Posts: 7
Location: Lahore

Healthy foods for summer Reply with quote
Eating Water melon and cucumber are very beneficial during summers.
Thu Apr 13, 2017 12:25 pm View user's profile Send private message Visit poster's website
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » Haspatal All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Gupshup Forum: Urdu ForumIslam ForumPakistan Army ForumAap Ka SheharNaukaryPakistani Visa
Desi Sports and News: Live CricketSports ForumAkhbar OnlinePakistan EventsWorld News Discussion
Entertainment Media: PTV ForumGEO ForumLollywood ForumBollywood OnlineHollywood ForumDesi Radio
Desi Masala Forums: Gupshup Chit ChatComputer GamesMusic ForumDrama ForumsGhazal ForumDesi FashionDesi Food
Official Forums (Government Department): Dak Khana ChatPolice ForumWapda OnlinePTCL ForumUfone ForumRailway ForumSehat Chit ChatTaleem OnlineTax Forum PKZameen ForumAdalat Forum


Pure Pakistani forum to express your views, thoughts with complete freedom. Archives 1 2

Copyright © ForumPakistan.com.pk 2017 All rights reserved.

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer